وسطی ضلع گاندربل کے گگن گیر سونہ مرگ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر سمیت سات افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق اتوار شام دیر گئے گگن گیر سونہ مرگ میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب ملی ٹینٹوں نے مقامی اور غیر مقامی مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 11افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
Published: undefined
معلوم ہوا ہے کہ خون میں لت پت زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے مقامی اور غیر مقامی مزدوروں سمیت7 افراد کو مردہ قرار دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی شام نامعلوم بندوق برداروں نے زڈ مورا ٹنل کے کام پر مامور ملازمین اور مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
Published: undefined
گولیوں کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی آس پاس موجود مزدور جائے موقع پر پہنچے اور خون میں لت پر اپنے ساتھیو ں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے سات افراد کو مردہ قرار دیا۔ مہلوکین میں غیر مقامی اور مقامی افراد سمیت ایک ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں زخمی ہوئے مزید تین غیر مقامی مزدوروں کی بھی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔مہلوکین کی شناخت گرمیت سنگھ ساکن گرداس پورپنجاب، ڈاکٹر شہنواز ساکن بڈگام کشمیر، انیل کمار شکلا، فہیم نذیر ، ششی ابرول ، محمد حنیف اور کلیم کے بطور کی گئی ہے۔
Published: undefined
باوثوق ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گگن گیر سونہ مرگ اوراس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔سونہ مرگ کے گگن گیر میں ہوئے حملے کے بعد پوری وادی میں سیکورٹی فورسز کو انتہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق وادی میں مقیم غیر مقامی افراد کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ سونہ مرگ حملے کے بعد وادی بھر میں سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور سلامتی عملے کو انتہائی چوکسی برتنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined