سورت کے سچن پالی گاؤں میں ہفتہ یعنی6 جولائی کو حادثہ پیش آیا۔ ایک چھ منزلہ عمارت گر گئی، جس کی وجہ سے کئی لوگ ملبے تلے دب گئے۔ فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور رات بھر امدادی کارروائیاں کیں۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق سورت کے چیف فائر آفیسر بسنت پاریک نے بتایا کہ رات بھر تک جاری رہنے والے تلاشی آپریشن میں سات لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے، اب بھی کئی افراد کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایک پرانی عمارت تھی، جو خستہ حال ہو کر اچانک منہدم ہو گئی۔ اس چھ منزلہ عمارت میں 35 کمرے تھے جن میں پانچ سے سات خاندان اپنی جان جوکھم میں ڈال کر رہ رہے تھے۔ معلومات کے مطابق اس پوری عمارت کی مالک ایک غیر ملکی خاتون ہے ۔
Published: undefined
فی الحال عمارت کے گرنے کی وجہ واضح نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے خستہ حال عمارت گر گئی۔ سورت کے پولس کمشنر انوپم سنگھ گہلوت نے کہا کہ عمارت گرنے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی کام شروع کر دیا گیا۔ ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم سخت محنت کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined