قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ نے بی جے پی کو دیا جھٹکا، ممتا کو مل گئی 22 جنوری کو ’خیر سگالی ریلی‘ نکالنے کی اجازت

مغربی بنگال میں حزب مخالف لیڈر نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر اس بنیاد پر ممتا کی ریلی ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا کہ اس سے ریاست میں نظامِ قانون کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔

تصویر کلکتہ ہائی کورٹ 
تصویر کلکتہ ہائی کورٹ  

کلکتہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو برسراقتدار ترنمول کانگریس کے ذریعہ 22 جنوری کو طے ’خیر سگالی ریلی‘ کو مشروط اجازت دے دی ہے۔ اسی دن ایودھیا میں رام مندر پران پرتشٹھا کی تقریب ہونی ہے جس کی وجہ سے لگاتار بی جے پی لیڈران ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بی جے پی نے عدالت میں عرضی داخل کر کوشش کی کہ ممتا بنرجی کی ’خیر سگالی ریلی‘ 22 جنوری کو نہ نکلے، لیکن انھیں اس کوشش میں ناکامی ہاتھ لگی ہے۔

Published: undefined

کلکتہ ہائی کورٹ سے منظوری ملنے کے بعد ترنمول کانگریس نے اپنے لیڈران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ’خیر سگالی ریلی‘ میں مذہبی قائدین کی شرکت یقینی بنائیں۔ کولکاتا میں ریلی کی قیادت وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کریں گے جو جنوبی کولکاتا میں ہزارا کراسنگ سے شروع ہونے والی ہے اور وسطی کولکاتا میں پارک سرکس سیون-پوائنٹ کراسنگ پر ختم ہونے والی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں حزب مخالف لیڈر نے بدھ کے روز کلکتہ ہائی کورٹ میں ایک عرضی دخل کر اس بنیاد پر ممتا کی ریلی کو ملتوی کرنے میں عدالت کی مداخلت کا مطالبہ کیا تھا کہ اس سے ریاست میں نظامِ قانون کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ حالانکہ کلکتہ ہائی کورٹ نے ریلی کے انعقاد کے لیے کچھ شرطیں لگاتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کی عرضی خارج کر دی۔ ریلی کے لیے پہلی شرط یہ ہے کہ اس دوران کوئی ایسا نعرہ یا بیان نہ دیا جائے جس سے کسی کے مذہبی جذبات مجروح ہوں۔ ساتھ ہی کلکتہ ہائی کورٹ نے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ریلی منعقد کرنے والوں کو بھی ہدایت دی ہے کہ مجوزہ خیر سگالی ریلی سے عام ٹریفک رخنہ انداز نہ ہو، خصوصاً ایمبولنس کی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔

Published: undefined

کلکتہ ہائی کورٹ نے 22 جنوری کو پوری ریاست میں سنٹرل آرمڈ فورسز کے جوانوں کی تعیناتی کے مطالبہ پر مبنی اپوزیشن لیڈر کی عرضی کو بھی خارج کر دیا۔ حالانکہ ریاست کے داخلہ سکریٹری اور ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو یہ یقینی کرنے کے لیے پیش قدمی کی ہدایت دی ہے کہ اس دن مغربی بنگال میں نظامِ قانون کی حالت خراب نہ ہو۔ ریاست کے سبھی ضلعوں میں اسی طرح کی ’خیر سگالی ریلی‘ منعقد کرنے کے برسراقتدار طبقہ کی تجویز پر کلکتہ ہائی کورٹ نے سبھی ضلع مجسٹریٹس اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کو یہ جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے کہ کیا ایسی ضلع سطحی ریلیاں منعقد کرنے کے لیے مقامی انتظامیہ سے ضروری اجازت طلب کی گئی تھی۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر پروگرام کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوتا ہے تو ریلی کرنے والے ذمہ دار ہوں گے۔

Published: undefined

ہائی کورٹ سے منظوری ملنے کے بعد ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال میں اپنی ضلع سطحی قیادت کو 22 جنوری کو ریاست بھر میں ہونے والی خیر سگالی ریلیوں میں مذہبی لیڈروں کی شراکت داری یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں اہم ’خیر سگالی ریلی‘ کولکاتا میں ہوگی اور اسی دن ریاست کے سبھی ضلعوں میں بھی ایسی ہی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ ترنمول کانگریس کے ضلع صدر سبرت بخشی نے ضلع سطح کے لیڈروں سے کہا ہے کہ وہ مذہبی لیڈروں کی شراکت داری یقینی بنائیں اور انھیں سبھی ریلیوں میں پہلی صف میں رکھیں۔ مذہبی لیڈروں سے بھی ریلیاں ختم ہونے پر اپنا پیغام دینے کے لیے کہا جائے گا۔ پارٹی کے ضلعی صدور اور چیئرمین کو اس سلسلے میں تحریری ہدایت بھیج دی گئی ہے اور انھیں اسے بلاک سطح کے پارٹی لیڈران کو بتانے کے لیے کہا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined