ممبئی: ہزاروں کروڑ روپے کے قرض کے بھگوڑے شراب کے کاروباری وجے مالیہ کو بدھ کو زبردست جھٹکا لگا جب منی لاؤنڈرنگ معاملوں میں یہاں کی ایک خصوصی عدالت نےاسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی قیادت والے گروپ کو مالیہ کی ضبط کی گئی جائیدادوں کو نیلام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
Published: undefined
مالیہ پر مختلف بینکوں کا گیارہ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا قرض ہے اور وہ ملک سے معاشی بھگوڑا قرار دیا جاچکا ہے۔ منی لاؤنڈرنگ قانون (پی ایم ایل ایل)عدالت نے مالیہ کی جائیداد بیچنے کےفیصلے پر 18 جنوری تک روک لگادی ہے۔یہ پابندی متعلقہ فریقوں کو بامبے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لئے دیئے گئے بیان کے لحاظ سے لگائی گئی ہے۔
Published: undefined
مالیہ کے اوپر سب سے زیادہ قرض اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے عدالت سے کہا تھا کہ اسے وصولی سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ مالیہ کے وکیلوں کو اعتراض تھا کہ یہ صرف قرض وصولی عدالت ہی طے کرسکتی ہے۔
بینکوں کا تقریبا 9 ہزار کروڑ روپے کا قرض نہیں دینے، جعل سازی اور منی لاؤنڈرنگ معاملے میں مالیہ فی الحال برطانیہ میں مقدموں کا سامنا کررہا ہے۔ مالیہ کے معاملے میں لندن کی عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا ہے اور اس ماہ میں فیصلہ آسکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز