پنجاب اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ووٹنگ میں صرف 27 دن باقی رہ گئے ہیں اور ایسے وقت میں عام آدمی پارٹی کو زوردار جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی کے فیروز پور (دیہات) سے امیدوار آشو بانگر نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پیر کے روز انھوں نے نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے سے پہلے پارٹی کی رکنیت چھوڑ دی۔
Published: undefined
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بانگر نے عام آدمی پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر پریشان کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پارٹی کی تشہیر میں خطیر رقم خرچ کرنے کو کہا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں پارٹی چھوڑ دوں گا۔ آخر اتنی بڑی رقم میں کہاں سے لاؤں گا؟‘‘ انھوں نے ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ وہ اپنے اگلے قدم کا اعلان اپنے حامیوں اور دوستوں سے تبادلہ خیال کے بعد جلد ہی کریں گے۔
Published: undefined
اس درمیان عآپ کنوینر اور پنجاب انچارج راگھو چڈھا نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی کے خلاف پنجاب میں بڑی سازش تیار کی جا رہی ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں کانگریس کے بااثر لیڈروں نے بانگر کو گمراہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’سازش تیار کرنے والوں کو جلد ہی بے نقاب کیا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined