قومی خبریں

نوکروں نے سیٹھ کے کھانے میں نشیلی دوا ملائی، 2.50 کروڑ کے زیورات چرا کر بہار فرار، گرفتار

پولیس نے ممبئی میں اپنے مالک کے گھر سے ڈھائی کروڑ روپے کے زیورات چرا کر بہار فرار ہونے والے دو نوکروں کو پکڑ لیا ہے۔ پولیس کو آدھار کارڈ نمبر کے ذریعے اس کی شناخت کرنے میں مدد ملی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی میں اپنے مالک کے گھر سے تقریباً 2.5 کروڑ روپے کے زیورات لے کر فرار ہونے والے دو نوکروں کو بہار سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں نے مالک اور اس کے گھر والوں کو نشہ آور چیز دے کر چوری کی واردات کی تھی۔ تقریباً ایک ہفتے کے بعد اب پولیس نے ملزمین کو پکڑ لیا ہے۔ ممبئی اور بہار پولیس کو آدھار کارڈ کے ذریعے نوکروں کی شناخت میں مدد ملی۔

Published: undefined

پولیس نے گرفتار نوجوان سے سامان برآمد کرلیا ہے۔ ان کی شناخت نیرج عرف راجہ یادو (19) اور راجو عرف شتروگھن کمار (19) کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں نے مبینہ طور پر 10 فروری کو اپنے مالک  اور اس کے خاندان کے افراد کے کھانے میں نشہ آور چیز ملا دی، جو مضافاتی کھار کے رہائشی تھے اور قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ 11 فروری کو اس وقت سامنے آیا جب 55 سالہ شکایت کنندہ مالک کو معلوم ہوا کہ اس کے فلیٹ سے ہیرے کے زیورات غائب ہیں۔ مالک نےبتایا کہ ان کے گھر والوں کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا کیونکہ وہ سب نیند سے بیدار ہونے کے بعد الٹیاں کرنے لگے تھے۔ بعد ازاں نوکر کے خلاف چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ شتروگھن کمار کو پولیس پہلے ہی 50 لاکھ روپے کی چوری کے معاملے میں گرفتار کر چکی ہے۔ اس وقت راجہ یادو کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined