قومی خبریں

شہڈول میں شدید ریل حادثہ، دو مال گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں، جلنے سے لوکو پائلٹ کی موت، 5 دیگر زخمی

مال گاڑیوں کے درمیان ٹکر اس قدر تیز تھی کہ ایک مال گاڑی کے انجن کے پرخچے اڑ گئے، حادثہ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شہڈول میں شدید ریل حادثہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شہڈول میں شدید ریل حادثہ، تصویر آئی اے این ایس

 

مدھیہ پردیش میں شہڈول ریل سیکشن کے تحت آنے والے سنگھ پور ریلوے اسٹیشن کے پاس بدھ کی صبح تقریباً 7 بجے دو الگ الگ سمت سے آ رہی مال گاڑیوں کی آپس میں شدید ٹکر ہو گئی۔ اس ٹکر کے بعد ایک مال گاڑی کے انجن میں آگ لگ گئی۔ اس حادثہ کی وجہ سے ایک لوکو پائلٹ کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دیگر پانچ زخمی ہوئے ہیں جنھیں علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

حادثہ کی جانکاری ملنے کے بعد ڈاکٹروں کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور راحت و بچاؤ کام شروع کر دیا۔ ریل انتظامیہ کے مقامی سطح کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر موجود ہیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی خبر ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فی الحال شہڈول میونسپلٹی کی فائر بریگیڈ ٹیم کے ذریعہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے لوکو پائلٹ کا نام راجیش پرساد گپتا بتایا جا رہا ہے اور خبر ہے کہ جلنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم اور ریلوے کی ریسکیو ٹیم نے تقریباً دو گھنٹے کی مشقت کے بعد لوکو پائلٹ کی لاش کو ٹرین سے باہر نکالا۔ حادثے میں جو پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں انھیں میڈیکل کالج میں علاج کے لیے بھیجا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

اس حادثہ کی وجہ سے کئی ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ کٹنی کی طرف سے بلاسپور جا رہی سمپرک کرانتی کو شہڈول میں ہی روک دیا گیا ہے اور مسافروں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ریلوے نے 15 بسوں کے ذریعہ مسافروں کو شہڈول سے بلاسپور بھیجنے کا انتظام کیا ہے۔ اس درمیان حادثہ کی خبر ملتے ہی موقع پر آر پی ایف اور جی آر پی ایف بھی روانہ ہو گئی۔ شدید ریل حادثہ کی وجہ سے دونوں طرح سے ریل آمد و رفت بند ہے۔ راحت و بچاؤ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے تاکہ ٹرینوں کی آمد و رفت ایک بار پھر بحال کی جا سکے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ مال گاڑیوں کے درمیان ٹکر اس قدر تیز تھی کہ ایک انجن کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثہ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ فی الحال اتنی جانکاری مل سکی ہے کہ سنگھ پور ریلوے اسٹیشن کی تیسری لائن پر ایک مال گاڑی کھڑی ہوئی تھی جس میں کوئلہ بھرا ہوا تھا۔ ایک مال گاڑی بلاسپور کی طرف سے آ رہی تھی اور ریڈ سگنل کو توڑ کر آگے بڑھی اور پیچھے سے کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اب لائن کلیئر کرنے کے لیے بلاس پور اور کٹنی سے مشین منگوائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined