قومی خبریں

بی جے پی میں استعفوں کا سلسلہ جاری، اب وزیر رنجیت چوٹالہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا کیا اعلان

ہریانہ کے وزیر رنجیت چوٹالہ نے بی جے پی کے خلاف باغیانہ رخ اختیار کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ 8 ستمبر کو رانیاں میں اپنی طاقت مظاہرہ کریں گے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

چنڈی گڑھ: ہریانہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو اپنے لیڈران کی بغاوت کا سامنا ہے اور کئی اہم لیڈران کا دامن چھوڑ رہے ہیں۔ دراصل، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے امیدواروں کی ابتدائی فہرست میں 9 موجودہ ارکان اسمبلی کو شامل نہیں کیا ہے اور اس کی وجہ سے پارٹی میں بے اطمینانی کی فضا ہے۔ اسی ضمن میں ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ہریانہ کے بجلی کے وزیر رنجیت سنگھ چوٹالہ نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق رنجیت چوٹالہ نے بی جے پی کے خلاف باغیانہ رخ اختیار کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ 8 ستمبر کو رانیاں میں اپنی طاقت مظاہرہ کریں گے۔ رنجیت نے کہا کہ بی جے پی ہائی کمان نے انہیں ڈبوالی سے الیکشن لڑنے کی پیش کش کی ہے لیکن انہوں نے اس پیش کش کو ٹھکرا دیا۔ رانیاں سیٹ سے ٹکٹ نہ ملنے پر چوٹالہ نے کہا کہ وہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔

Published: undefined

دریں اثنا، بی جے پی کو ایک اور جھٹکا اس وقت لگا جب پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نوین جندل کی والدہ اور سابق وزیر ساوتری جندل نے بی جے پی کا ٹکٹ نہ ملنے پر باغی رویہ اپنایا ہے۔ ساوتری جندل نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ الیکشن لڑیں گی۔ اس بیان نے سیاسی ہلچل کو مزید تیز کر دیا ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں، رتیا سے موجودہ رکن اسمبلی لکشمن ناپا نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ بی جے پی کی فہرست میں ان کی جگہ سابق رکن پارلیمنٹ سنیتا دگل کو رتیا سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس سے ناراض ہو کر لکشمن ناپا نے بدھ کی رات دیر گئے بی جے پی کے ریاستی صدر موہن لال بڈولی کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined