سری نگر: جموں و کشمیر میں الگ الگ سڑک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ کم سے کم چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں گذشتہ شام دیر گئے ایک عمر رسیدہ شخص ٹریکٹر کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ گرچہ اس کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت 60 سالہ محمد عبداللہ شیخ ولد غلام قادر شیخ ساکن مارکنڈل حاجن کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہیں۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر مگر کوٹ کے نزدیک ایک کار حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کار سری نگر جا رہی تھی اور اس میں سوار تمام سواریوں کا تعلق مہاراشٹر سے تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ متوفین میں ڈرائیور اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا ہے جن کی شناخت 35 سالہ نہا، 36 سالہ امان، 40 سالہ منشا اور 35 سالہ مگنا کے طور پر ہوئی ہے تاہم متوفین کی ابھی معلوم نہیں ہوئی ہے۔ ادھر ضلع ریاسی کے گلاب پور علاقے میں ایک اور سڑک حادثے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ ضلع ریاسی کے گلاب پور علاقے میں ایک ڈمپر بدھ کی صبح ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈمپر بکورا سے سنگری کی طرف جا رہا تھا۔
متوفین کی شناخت 42 سالہ سریندر سنگھ ساکن پنجاب اور 26 سالہ منا کمار ساکن بہار کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کی لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined