قومی خبریں

’مہوا موئترا اور رمیش بدھوڑی معاملے میں اختیار کیا گیا الگ الگ پیمانہ‘، دانش علی نے لوک سبھا اسپیکر کو لکھا خط

دانش علی کا کہنا ہے کہ طے کردہ عمل کے مطابق شکایت دہندہ رکن کو سب سے پہلے خصوصی استحقاق کمیٹی کے سامنے بلایا جاتا ہے اور اس کے بعد ہی رکن/ملزم شخص کو ثبوت کے لیے بلایا جاتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>لوک سبھا اسپیکر اوم برلا / آئی اے این ایس</p></div>

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا / آئی اے این ایس

 

بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی نے ہفتہ کے روز لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کی ان کے خلاف ہتک آمیز تبصرہ اور ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا پر لگے ’سوال کے بدلے رشوت‘ کے الزام سے متعلق معاملوں میں الگ الگ پیمانہ اختیار کیا گیا ہے جو کہ پارلیمانی امور کی خلاف ورزی ہے۔ دانش علی نے دعویٰ بھی کیا کہ اخلاقیات کمیٹی کے چیف ونود کمار سونکر نے مہوا موئترا کے معاملے میں عوامی طور سے بیان دے کر رول 275 کی خلاف ورزی کی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ دانش علی خود اخلاقیات کمیٹی کے رکن ہیں۔ لوک سبھا رکن علی نے اوم برلا کو خصوصی استحقاق معاملوں اور اخلاقیات سے متعلق معاملوں میں کسی دیگر رکن کے خلاف شکایت دہندہ رکن کے ثبوت کے سلسلے میں قائم پارلیمانی عمل کی خلاف ورزی کو لے کر خط لکھا ہے۔ دانش علی نے خط میں کہا ہے کہ ’’پورے احترام کے ساتھ میں آپ کی توجہ خصوصی حقوق کی خلاف ورزی اور اخلاقیات سے متعلق امور میں پارلیمانی عمل کی شدید خلاف ورزی کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔ آپ اس بات سے مطلع ہوں گے کہ میں نے 22 ستمبر کو خصوصی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس دیا تھا، جس میں رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے ذریعہ میرے خلاف قابل اعتراض الفاظ کے استعمال کا الزام لگایا گیا تھا۔‘‘

Published: undefined

دانش علی اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے خط میں لکھتے ہیں کہ ’’طے طریقہ کار کے مطابق شکایت دہندہ رکن کو سب سے پہلے خصوصی استحقاق کمیٹی کے سامنے بلایا جاتا ہے اور اس کے بعد ہی رکن/ملزم شخص کو ثبوت کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ حالانکہ سبھی مقررہ پیمانوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، جس رکن پر میرے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے کا الزام ہے، اسے بلایا گیا معلوم پڑتا ہے اور یہ اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ مجھے اب تک کمیٹی میں اپنی بات رکھنے کے لیے نہیں بلایا گیا ہے۔ دوسری طرف ایسا دکھائی دیتا ہے کہ اخلاقیات کمیٹی نے (مہوا موئترا معاملے میں) مناسب طریقہ کار پر عمل کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

دانش علی کا کہنا ہے کہ مہوا  موئترا سے متعلق معاملے میں بھی میڈیا سے یہ جاننا بہت افسوسناک ہے کہ کمیٹی کے سربراہ نے کھلے طور پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ترنمول کی رکن پارلیمنٹ کے خلاف مبینہ اخلاقی عمل کی شکایت کے تعلق سے ایک حلف نامہ ملا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’’میں اسے کسی اور کے ذریعہ نہیں، بلکہ اخلاقیات کمیٹی کے سربراہ (ونود کمار سونکر) کے ذریعہ رول 275 کی خلاف ورزی کی شکل میں دیکھتا ہوں۔‘‘ موئترا کے خلاف شکایت کرنے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کو اخلاقیات کمیٹی نے زبانی ثبوت کے لیے 26 اکتوبر کو بلایا ہے۔

Published: undefined

دانش علی نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے خط میں لکھا ہے کہ ’’مجھے یہ بھی حیرانی ہے کہ ایک طرح کے نوٹس/شکایت کے معاملوں میں دو طرح کا عمل کس طرح کیا جا رہا ہے۔‘‘ وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’میں آپ سے طریقہ کار کی موجودہ خلاف ورزی پر غور کرنے کی گزارش کرتا ہوں اور آپ سے درخواست گزار ہوں کہ آپ متعلقہ افسران کو ہدایت دیں کہ وہ مجھے کمیٹی کے سامنے اپنی بات رکھنے کے لیے سب سے پہلے بلائیں تاکہ میں دلائل کو سیدھے ریکارڈ پر رکھ سکوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined