ممبئی شئیر بازار میں پیر کو جیسے ہی مارکیٹ کھلی ویسے ہی بینک، آٹو سیکٹراور آئی ٹی سیکٹر کی کمپنیوں کے شئیر وں میں گراوٹ درج ہوئی ۔ اس سے بی ایس ای سینسکس شروعات میں 150 پوائنٹ نیچے آ گیا ۔ بازار میں فارن کرنسی کی نکاسی جاری رہنے سے بھی استحکام کی کمی ہے ۔
Published: 09 Sep 2019, 1:10 PM IST
واضح رہے پیر کو جن کمپنیوں کے شئیر میں گراوٹ درج ہوئی ان میں ٹاٹا موٹرس، ماروتی، ٹاٹا اسٹیل، ایچ سی ایل ٹیک، انڈسائنڈ بینک، ویدانتا، بجاج آٹو، ہیرو موٹو کورپ ، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ایچ ڈی ایف سی۔ این ٹی پی سی، ایکسز بینک کے شئیروں میں2.40فیصد کی گراوٹ درج ہوئی ہے ۔
Published: 09 Sep 2019, 1:10 PM IST
اس کے علاوہ جن کمپنیوں کے شئیروں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ان میں سن فارما، ایچ یو ایل، بھارتیہ ائیر ٹیل ، لارسن اینڈ ٹربو، ریلائنس انڈسٹریز ، بجاج فائنا س اور آئی ٹی سی کے شئیر کی قیمت1.66فیصد بڑھت دکھائی دی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فارن کرنسی کی نکاسی کا دباؤ مارکیٹ میں دیکھا جا رہا ہے۔
Published: 09 Sep 2019, 1:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Sep 2019, 1:10 PM IST