نئی دہلی: دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال کے ساتھ جمعرات کو علی الصبح تقریباً 3.11 بجے ایک کار کے ذریعے 10 سے 15 میٹر تک گھسیٹے جانے کی سنسنی خیز واردات پیش آئی ہے۔ اے بی پی نیوز کی رپورٹ کے مطابق الزام ہے کہ نشہ میں دھت ایک کار ڈرائیور نے ایمس کے گیٹ نمبر دو کے سامنے سواتی مالیوال کو کار کے ذریعے 10 سے 15 میٹر تک گھسیٹا۔ پولیس معاملہ میں کارروائی کر رہی ہے۔
Published: undefined
دہلی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ایمس کے گیٹ نمبر 2 کے سامنے پیش آیا۔ گیٹ کے سامنے کار کے ڈرائیور نے سواتی مالیوال سے گاڑی میں بیٹھنے کو کہا۔ مالیوال نے جب اسے پھٹکار لگائی تو کار ڈرائیور ہریش چندر نے گاڑی کا شیشہ اوپر چڑھا لیا۔ اس سے مالیوال کا ہاتھ شیشہ میں ہی پھنس گیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے انہیں 10 سے 15 میٹر تک گھسیٹ لیا۔
Published: undefined
پولیس نے کہا کہ 47 سالہ ہریش چندر حالت نشہ میں تھا اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ملزم کا طبی معائنہ کرا لیا گیا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سواتی مالیوال ایک فٹ پاتھ پر اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined