نئی دہلی: دہلی کے پالم علاقے میں رونما ہونے والے ایک ہولناک واقعہ میں ایک شخص نے اپنی بہنوں، والد اور دادی کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ جنوب مغربی دہلی کے پالم علاقے میں ایک 25 سالہ شخص نے جھگڑے کے بعد دو بہنوں، والد اور دادی کو مبینہ طور پر چاقو مار کر قتل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی شناخت کیشو کے طور پر ہوئی ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Published: undefined
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوب-مغربی دہلی) منوج سی نے بتایا کہ تھانہ پالم کو منگل کی رات تقریباً 10.30 بجے فون پر اطلاع ملی۔ فون کرنے والے نے بتایا کہ اس کے گھر کی اوپری منزل پر لڑائی اور چیخ و پکار کی آواز سنائی دی۔
Published: undefined
ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق جھگڑے کی اطلاع کے لیے تھانے کو کال کرنے والے شخص اور اس کے رشتہ داروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کیشو کے پاس کوئی پختہ ملازمت نہیں تھی۔ اس نے ایک ماہ قبل نوکری چھوڑ دی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں ایسا لگتا ہے کہ ملزم نے جھگڑے کے بعد اپنے گھر والوں کا قتل کیا ہے۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined