قومی خبریں

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فالی ایس نریمن کا انتقال

فالی ایس نریمن نے 95 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ نریمن کو ان کے شاندار کام کے لیے جنوری 1991 میں پدم بھوشن اور 2007 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سینئر ہندوستانی وکیل فالی ایس نریمن انتقال کر گئے۔ انہوں نے بدھ یعنی21 فروری 2024 کو 95 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ سینئر وکیل نریمن نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی حکومت کے فیصلے کے خلاف ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Published: undefined

نریمن نے 1950 میں بمبئی ہائی کورٹ سے قانون کی پریکٹس شروع کی۔ 1961 میں انہیں سینئر ایڈووکیٹ نامزد کیا گیا۔ انہوں نے 70 سال تک قانون پر عمل کیا۔ انہوں نے 1972 میں سپریم کورٹ میں قانون کی پریکٹس شروع کی۔ اس کے بعد انہیں ہندوستان کا ایڈیشنل سالیسٹر جنرل مقرر کیا گیا۔ نریمن کو ان کے شاندار کام کے لیے جنوری 1991 میں پدم بھوشن اور 2007 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔

Published: undefined

نریمن اپنے طویل قانونی کیریئر میں بہت سے بڑے اور تاریخی مقدمات کا حصہ تھے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ 1975 میں ایمرجنسی کے فیصلے سے خوش نہیں تھے۔ لائیو لا کی رپورٹ کے مطابق نریمن نے اندرا  گاندھی حکومت کی طرف سے لگائی گئی ایمرجنسی کے خلاف احتجاجاً ایڈیشنل سالیسٹر جنرل آف انڈیا کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ فالی ایس نریمن کے بیٹے روہنٹن نریمن ایک سینئر وکیل رہے ہیں۔ وہ سپریم کورٹ میں جج ہیں۔

Published: undefined

سپریم کورٹ کے وکیل اور کانگریس رہنما ابھیشیک منو سنگھوی نے نریمن کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ نریمن کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’’نریمن نے کہا تھا کہ انسان کی  غلطیوں کے لیے ہارس ٹریڈنگ کا لفظ استعمال کرنا گھوڑوں کی توہین ہے۔‘‘ گھوڑے وفادار جانور ہیں۔ وہ (نریمن) تاریخ کے گہرے رازوں کو دریافت کرتے تھے اور بولتے ہوئے ان کو اپنی دانشمندی سے بے مثال انداز میں جوڑتے تھے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined