مرکزی حکومت نے 1987 بیچ کے اڈیشہ کیڈر کے آئی اے ایس افسر تُہین کانت پانڈے کو نیا فائنانس سکریٹری مقرر کیا ہے۔ انہیں حکومت میں سب سے سیئنر بیوکریٹ کے طور پر گنا جاتا ہے۔ تُہین کانت ابھی محکمہ انوسٹمنٹ اینڈ پبلک ایسیٹ مینجمنٹ ‘DEEPAM’ کے سکریٹری کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
Published: undefined
پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت پرسنل نے اپنے ایک حکم میں تُہین کانت پانڈے کی تقرری کی جانکاری دی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت نے بتایا کہ مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے انہیں فائنانس سکریٹری کے طور پر تقرر کئے جانے کی منظوری دی ہے۔
Published: undefined
فائنانس سکریٹری کا عہدہ وزارت مالیات میں کافی طاقتور تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ اس وزارت کا سب سے سینئر سکریٹری کاعہدہ ہوتا ہے۔ اس طرح یہ عہدہ ملنے کے ساتھ ہی تُہین کانت پانڈے اب وزارت مالیات کے سب سے طاقتور بیوکریٹ بن جائیں گے۔ نئی تقرری سے پہلے یہ عہدہ ٹی وی سومناتھن سنبھال رہے تھے جن کے گزشتہ مہینے کابینہ سکریٹری بنائے جانے کی وجہ سے یہ جگہ خالی ہو گئی تھی۔
Published: undefined
وزارت پرسونل نے گزشتہ مہینہ بتایا تھا کہ مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے ٹی وی سومناتھن کو 2 سال کے لیے کابینہ سکریٹری بنانے کی منظوری دی ہے۔ قابل ذکر ہو کہ ٹی وی سومناتھن بھی 1987 بیچ کے ہی تمل ناڈو کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ وہ 2021 سے وزارت مالیات میں فائناناس سکریٹری کا عہدہ سنبھال رہے تھے۔ اس سے پہلے ان کے پاس وزارت مالیات میں 2019 سے اکسپنڈیچر سکریٹری کی ذمہ داری تھی۔ سومناتھن 2015 سے 2017 کے درمیان وزیراعظم دفتر میں بھی کام کر چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined