قومی خبریں

کانگریس کے قدآور لیڈر چودھری متین احمد سیلاب متاثرین کی خدمات میں مصروف

چودھری متین احمد نے کہا کہ کانگریس پارٹی اس ملک کی سب سے پرانی پارٹی ہے جو صرف اور صرف ملک کے عوام کے مفاد میں سوچتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر چودھری متین احمد و دیگر سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرتے ہوئے</p></div>

کانگریس لیڈر چودھری متین احمد و دیگر سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرتے ہوئے

 

نئی دہلی: جب سے ملک کی راجدھانی  دہلی سیلاب کی زد میں آئی ہے تب سے بابرپور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد اپنے ضلع کے تمام بلاک صدور، ضلع کے عہدیداروں کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے مسلسل ملاقات کر رہے ہیں اور ان کا احوال جان رہے ہیں، ان کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بابرپور ضلع کانگریس کمیٹی نے 16 جولائی سے عثمان پور میں سیلاب متاثرہ لوگوں کے لیے راحت کیمپ کا انعقاد کیا تھا جس میں  ہر روز دوپہر 12 بجے اور شام 6 بجے سیلاب متاثرین کو کھانا تقسیم کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ آج مسلسل پانچویں دن سیلم پور اسمبلی حلقہ سے پانچ بار رکن اسمبلی رہے چودھری متین احمد نے کیمپ پہنچ کر ضرورت مندوں کے درمیان کھانا تقسیم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اس ملک کی سب سے پرانی پارٹی ہے، جو صرف اور صرف ملک کے عوام کے مفاد میں سوچتی ہے۔

Published: undefined

چودھری متین نے دہلی کے موجودہ حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی دہلی میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی، دہلی کانگریس کے لیڈران و کارکنوں نے سیلاب زدگان کو راحت پہنچانے کا کام شروع کر دیا۔ عثمان پور پستہ پر قائم کردہ کانگریس کی رسوئی کے ذریعے دن میں دو وقت کا کھانا مسلسل تقسیم کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سیلاب زدگان کو ادویات، خشک راشن اور دیگر امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید  کہا کہ کانگریس پارٹی کے لوگوں نے ہمیشہ ملک کے عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

Published: undefined

اس موقع پر بابرپور ضلع کانگریس کمیٹی صدر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ دہلی میں آنے والے سیلاب نے دونوں حکومتوں کے کھوکھلے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ اگر موجودہ حکومتیں واقعی کام کرتیں تو آج لوگوں کو بھاری نقصان نہیں اٹھانا پڑتا۔ سیلاب سے متاثر لوگ سڑکوں پر ہیں اور کانگریس کا ایک ایک سپاہی ان لوگوں کی مدد کے لیے دن رات خدمت کر رہا ہے۔ بابرپور ضلع کانگریس کا سب سے مضبوط ضلع ہے اور اس کے عہدیداروں نے سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

Published: undefined

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید کا کہنا ہے کہ آج دہلی کے عوام سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشٹ کو یاد کرتے ہیں، کیونکہ جس دہلی شہر کو انہوں نے صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا تھا، آج اس کی سڑکیں بارش کے بعد تالاب بن جاتی ہیں اور لوگوں کی زندگی رک جاتی ہے۔ کیمپ کے تعلق سے ناصر جاوید نے کہا کہ عثمان پور کیمپ سے سیلاب متاثرین کو جو مدد ملی ہے وہ کانگریس پارٹی اور بابرپور ضلع کانگریس کمیٹی کے تمام عہدیداروں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ کانگریس کی یہ روایت رہی ہے کہ جب بھی ملک کے عوام پر کوئی بحران آتا ہے تو کانگریس پارٹی کے قائدین نے سب سے پہلے مورچہ سنبھالا ہے۔

Published: undefined

آج کیمپ کے اختتام پر ضلع بابرپور کے تمام عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔ ان میں سید ناصر جاوید، خالد خان، انتظار خان، ریاض الدین راجو، ونود شرما، جرار احمد، نول سنگھ یادو، شفیق خان مینو، راجندر پردھان، وجے پاٹھک، نوشاد عالم، ضمیر احمد، رئیس سلمانی، نواب الدین، اشتیاق شیخ، ریاض احمد، یوسف صدیقی، شیام بابو شرما، کشن پال، مہندر سنگھ ٹھاکر، نوید پپو، بٹو بھائی، ندیم راعین کے نام قابل ذکر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined