قومی خبریں

کانگریس کے سینئر لیڈر اور تین ریاستوں کے گورنر رہ چکے عزیز قریشی کا 83 سال کی عمر میں انتقال

عزیز قریشی کی پیدائش 24 اپریل 1941 کو بھوپال میں ہوئی تھی، وہ 1984 میں مدھیہ پردیش کے ستنا سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے، 24 جنوری 2020 کو انھیں مدھیہ پردیش اردو اکادمی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>عزیز قریشی کی فائل تصویر</p></div>

عزیز قریشی کی فائل تصویر

 

کانگریس کے سینئر لیڈر رہے عزیز قریشی کا جمعہ کے روز مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں انتقال ہو گیا۔ موصولہ خبروں کے مطابق ان کی نماز جنازہ عشا کی نماز کے بعد رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے صوفیا مسجد میں ادا کی جائے گی۔ بڑا باغ قبرستان پالیوال اسپتال کے پیچھے بھوپال ٹاکیز، بھوپال میں ان کی تدفین کیے جانے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

Published: undefined

83 سالہ عزیز قریشی طویل مدت سے علیل تھے اور ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اتر پردیش، اتراکھنڈ اور میزورم کے گورنر رہ چکے عزیز قریشی کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور تعزیت کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے عزیز قریشی کے انتقال پر اظہارِ غم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی صاحب جی کے انتقال سے میں غمزدہ ہوں۔ اپنی طویل سیاسی زندگی میں انھوں نے کئی اہم عہدوں پر عوام و ملک کی خدمت کر اپنی ذمہ داری نبھائی۔ وہ مدھیہ پردیش میں مختلف عہدوں پر رہے اور رکن پارلیمنٹ و تین ریاستوں اتراکھنڈ، میزورم و اتر پردیش کے گورنر بھی رہے۔ وہ انڈین یوتھ کانگریس کے بانی رکن بھی تھے۔ ان کے اہل خانہ، رشتہ داروں و حامیوں کے تئیں میری گہری ہمدردی۔‘‘

Published: undefined

سابق وزیر پی سی شرما نے بھی سوشل میڈیا پر کیے گئے ایک پوسٹ میں عزیز قریشی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق گورنر عزیز قریشی کے انتقال کی تکلیف دہ خبر موصول ہوئی ہے۔ میں ان کے انتقال پر اظہارِ غم کرتا ہوں۔ ایشور ان کی روح کو سکون دے اور غمزدہ کنبہ کو یہ درد برداشت کرنے کی طاقت عطا کرے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ عزیز قریشی کی پیدائش 24 اپریل 1941 کو بھوپال میں ہوئی تھی۔ وہ 1984 میں مدھیہ پردیش کے ستنا سے لوک سبھا انتخاب جیت کر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ وہ مدھیہ پردیش کانگریس الیکشن کمیٹی کے سکریٹری، انڈین یوتھ کانگریس کے بانی اراکین کے ساتھ ہی 1973 میں مدھیہ پردیش حکومت کے مختلف محکموں میں وزیر بھی رہے۔ عزیز قریشی کو 24 جنوری 2020 کو مدھیہ پردیش کی اس وقت کی کمل ناتھ حکومت نے مدھیہ پردیش اردو اکادمی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined