نئی دہلی (پریس ریلیز): دہلی اقلیتی کمیشن نے اقلیتی تعلیمی اداروں کے معیار کو بلند کرنے کے لیے دہلی سکریٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ایک سمینار منعقد کیا گیا جس میں سو سے زیادہ اقلیتی اسکولوں کے پرنسپل، منیجر اور ٹیچر شریک ہوئے۔ سمینار کا مقصد اقلیتی اسکولوں کے تعلیمی معیار کو بلند کرکے ان کو ملک کے بہترین اسکولوں کی صف میں لانا ہے۔
Published: undefined
سمینار میں خصوصی اکسپرٹ ڈاکٹر پربھجوت کور تھیں جو معروف تعلیمی اکسپرٹ ہیں اور دسیوں سال اسکولوں اور طلبہ کی بہتری کے لیے ہندوستان اور امریکہ میں کام کرچکی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ طلبہ کی پڑھنے، سمجھنے اور لکھنے کی مہارتوں کو آسانی سے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ اپنے لکچر میں انھوں نے پرنسپل اور ٹیچر حضرات کو بہت سے مفید طریقے بتائے جن کے اپنانے سے طلبہ کی پڑھنے اور لکھنے کی مہارت بڑی آسانی سے بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ انھوں نے ایسے متعدد کمزور طلبہ کی کہانیاں بتائیں جو پڑھنے میں کمزور سمجھے جاتے تھے لیکن ان کو بڑی آسانی سے پڑھائی، لکھائی کی طرف راغب کیا گیا اور انھوں نے اس کے بعد بہت اچھی طرح سے اپنی تعلیم مکمل کی اور زندگی میں کامیاب ہوئے۔
Published: undefined
اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن اقلیتی اسکولوں کے طلبہ کا معیار بلند کرنا چاہتا ہے تاکہ ان کا شمار بھی ملک کے بہترین اسکولوں میں ہو۔ انھوں نے کہا اقلیتی اسکولوں کے پاس وہی انفراسٹرکچر اور تربیت یافتہ ٹیچر موجود ہیں جو بہترین اسکولوں کے پاس ہیں اور وہ بھی اپنے فوکس و طریقۂ کار بدلنے سے بہت عمدہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں اور ملک کے بہترین اسکول بن سکتے ہیں۔
Published: undefined
اقلیتی کمیشن کے ممبر کرتار سنگھ کوچر نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن اس پہل کو جاری رکھے گا اور ایسے مزید سمینار دہلی کے مختلف علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے جن کے لیے صوبہ قومی راجدھانی دہلی کے مختلف حصوں میں اقلیتی اسکولوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined