نئی دہلی: سیمانچل گاندھی کے نام سے مشہور معروف سیاسی قائد محمدتسلیم الدین کے یوم وفات 17 ستمبر کے موقع پر سیمانچل میڈیا منچ نئی دہلی اور سابق رکن پارلیمنٹ سرفراز عالم نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیمانچل ہی نہیں بلکہ اس ملک کے ہر دبے کچلے لوگوں کے مسیحا تھے اور ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ تسلیم الدین ہر طبقے میں یکساں مقبول تھے اس لئے ان کی کمی کو شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج جس طر ح ملک میں فرقہ واریت بڑھتی جارہی ہے اور بہار میں اقلیتوں اورمحروم طبقات خاص طورپر سیمانچل کو ہر محاذ پر نظر انداز کیا جا رہا ہے اس موقع پر تسلیم الدین کی یاد آنا فطری ہے کیونکہ وہ سیمانچل کے لیے ایک بلند آواز تھے اور یہاں کی ترقی کے لیے وہ کسی سے بھی ٹکرانے کے لیے تیار رہتے تھے۔
Published: undefined
سیمانچل گاندھی کے سیاسی وارث اورسابق ایم پی سرفراز عالم نے عہدکیاکہ ہم الحاج تسلیم الدین کی برسی کے موقع ان کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے کاعہدکرتے ہیں اورسماج سے نابرابری کو ختم کرنے کی جدوجہدجاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے قائدآج ہمارے درمیان نہیں ہیں جن کی کمی کااحساس سماج کے ہرطبقے کو ہورہاہے۔
Published: undefined
ارریہ کے سابق ممبر پارلیمنٹ سکھدیو پاسوان نے تسلیم الدین کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے ’مارگ درشک‘ تھے، انہوں نے سیمانچل کے لیے ہمیشہ جد و جہد کی اوپر والا سبھی سیاسی لیڈروں کو ان کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے کا حوصلہ دے۔
Published: undefined
سیمانچل میڈیامنچ کے صدر عابد انور نے اس موقع پر کہا کہ آج ہمارے لیے غم کا دن ہے کیونکہ سیمانچل کے مسیحا نے آج کے ہی دن اس دنیا کو خیرباد کہا تھا وہ ایک بہادر بے باک اور کسی سے نہ ڈرنے والے لیڈر تھے۔ سیمانچل میڈیا منچ کے رکن منہاج قاسمی نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ سیمانچل کی ہمہ جہت ترقی کے لیے جو خاکہ تسلیم الدین نے پیش کیا تھا اس پر عمل کیا جائے، یہی ان کے لیے بہترین خراج عقیدت ہوگا۔
Published: undefined
بائسی اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے سابق امیدوار نثار احمد نے کہا کہ سیمانچل کا لال اب ہمارے درمیان نہیں رہا مگر ہمیں ان کے مشن کو لے کر آگے بڑھنا ہوگا۔ تسلیم الدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ارریہ، جوکی ہاٹ، فاربس گنج اورکشن گنج کی متعدد سیاسی وسماجی شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سیمانچل گاندھی کے دکھائے ہوئے راستوں سے نہیں ہٹیں گے۔ اس موقع پر تسلیم الدین کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے ایک دعائیہ مجلس بھی منعقد کی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز