سونی پت : ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر کے سامنے پیر کو سونی پت کے گاؤں راٹھدھانا میں گاؤں میں رہنے والے راجیش نے بچوں کو سرکاری ملازمت نہ دیئے جانے کے خلاف خودسوزی کرلی۔ اس حادثہ میں اس کے علاوہ آس پاس کھڑے تین لوگ جھلس گئے۔
Published: 26 Aug 2019, 6:10 PM IST
موصولہ اطلاع کے مطابق اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق وزیراعلی کی ’جن آشیرواد‘ یاترا آج صبح تقریباً ساڑھے نو بجے سونی پت ضلع کے بحال گڑھ سے شروع ہوکر تقربیاً ساڑھے گیارہ بجے کھرکھودا اسمبلی کے گاؤں راٹھدھاناگاوں پہنچی تھی۔ منوہر لال کھٹر کی تقریر چل رہی تھی کہ اسی دوران گاؤں راٹھدھانا کے راجیش نے وزیراعلی کے رتھ کے سامنے پہنچ کر آگ لگا لی۔ اس کی خودسوزی سے وہاں افراتفری مچ گئی اور انتظامیہ کے حکام کے ہاتھ پیر پھول گئے۔ پولس اور آس پاس کے لوگوں نے کپڑے وغیرہ ڈال کر آگ پر قابو پایا۔ جانچ میں پتہ چلا کہ راجیش پہلے سے ہی خود پر تیل چھڑک کر موقع پر پہنچا تھا۔
Published: 26 Aug 2019, 6:10 PM IST
اس حادثہ میں راجیش کے علاوہ گاؤں کیلانا، چاند رام گاؤں بیگا اور ایک دیگر نوجوان مکیش بھی جھلس گیا۔ زخمیوں کو فوری طورپر سونی پت کے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے راجیش کی سنگین حالت کے پیش نظر اسے پی جی آئی خان پور ریفرکردیا گیا۔ راجیش نے اسپتال میں بات چیت کے دوران الزام لگایا کہ وزیراعلی نے اس کے دو بیٹوں کو گروپ ڈی کی سرکاری ملازمت دینے کا یقین دلایا تھا لیکن انہوں نے اس کا کام نہیں کیا جس سے وہ اسے کافی ٹھیس پہنچی۔
Published: 26 Aug 2019, 6:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Aug 2019, 6:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز