قومی خبریں

دہلی ایئر پورٹ پر شروع ہوا سیلف ڈراپ بیگیج سسٹم، اب مسافر 30 سیکنڈ کے اندر چیک اِن کرسکیں گے

اس سروس کے شروع ہونے کے ساتھ دہلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ ملک کا  پہلا اور دنیا کا دوسرا ایئرپورٹ بن گیا ہے۔ کناڈا کے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر یہ سروس پہلے سے موجود ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر/ آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر/ آئی اے این ایس

 

دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈی آئی اے ایل) نے دہلی ایئرپورٹ پر ایک نئی سروس شروع کی ہے۔ یہ نئی سروس چیک ان کے دوران لگنے والے وقت کو کم کر دے گی۔ اس سروس کا نام ’سیلف ڈراپ بیگیج مشینس‘ ہے۔ اس نئی سروس کے ذریعے مسافر اب 30 سیکنڈ کے اندر اپنا سامان ڈراپ کرنے سے لے کر بیگیج ٹیگ لینے اور بورڈنگ پاس پرنٹ کر سکیں گے۔

Published: undefined

ڈی آئی اے ایل کے مطابق اس سروس کے شروع ہونے کے ساتھ ہی دہلی ہندوستان کا پہلا اور دنیا کا دوسرا ایئر پورٹ بن گیا ہے جہاں یہ سہولت موجود ہے۔ دہلی ایئرپورٹ سے پہلے ٹورنٹو، کینیڈا میں بھی یہی سہولت موجود ہے۔ ہوائی اڈے نے مسافروں کے لیے ٹرمینل 1 اور ٹرمینل 3 پر لگ بھگ 50 سیلف سروس بیگ ڈراپ (ایس ایس بی ڈی) یونٹ قائم کیے ہیں۔ یہ یونٹ فی الحال تین ایئر لائنز ایئر انڈیا، انڈیگو اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے ساتھ دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ عام طور پر ہوائی اڈے پر سامان ڈراپ کرنے میں تقریباً ایک منٹ کا وقت لگتا ہے۔

Published: undefined

اس نئی سروس میں چیک ان ڈیسک سے لے کر بورڈنگ پاس پرنٹ کرنے اور کامن یوز سیلف سروس (سی یو ایس ایس) کیوسک پر سامان کے ٹیگ لینے تک سب کچھ شامل ہے۔ ڈی آئی اے ایل کا کہنا ہے کہ بیگج ڈراپ یونٹ تک پہنچنے کے بعد مسافروں کو اپنا بورڈنگ پاس اسکین کرنا ہوگا اور اپنے بیگ کنویئر بیلٹ پر رکھنے ہوں گے۔ ڈی آئی اے ایل  کے مطابق اس عمل کو مزید جدید بنا کر سیلف سروس بیگ ڈراپ یونٹ تیار کیا گیا ہے۔ اس عمل میں بورڈنگ پاس یا بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی چیک ان کے عمل میں لگنے والا وقت ایک منٹ سے کم ہو کر 30 سیکنڈ رہ گیا ہے۔

Published: undefined

’سیلف ڈراپ بیگیج مشینس کیسے کام کرتا ہے؟

  • مسافر ہوائی اڈے پر سی یو ایس ایس کیوسک سے اپنے بیگ کا ٹیگ لے سکتے ہیں اور اسے جوڑ سکتے ہیں۔

  • اس کے بعد بیگ کو سیلف بیگج ڈراپ کے کنویئر بیلٹ پر رکھا جا سکتا ہے۔

  • اس کے بعد ایک سنگل کلک کے ساتھ ایس بی ڈی مشین پر ایئر لائن کی ایپلی کیشن کھل جائے گی۔

  • مسافروں کو اس اپلی کیشن پر سیلف ڈیکلریشن فارم پر ٹک کرنا ہوگا۔

  • اس کے بعد سسٹم تمام متعلقہ معیارات کو چیک ان کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined