بہار کے ویشالی ضلع میں اتوار کی صبح 3.58 منٹ پر سیمانچل ایکسپریس کے 9 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حادثہ میں اب تک 8 مسافر ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 24 زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ یہ حادثہ ویشالی ضلع میں سھدئی بزرگ کے نزدیک پیش آیا۔ حادثہ میں ٹرین کے تین اے سی ڈبے بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔ ایکسیڈنٹ رلیف ٹرین موقع پر پہنچ چکی ہے۔ وہیں، سونپور اور برونی کے کئی ڈاکٹروں کی 6 ٹیمیں جائے وقوعہ پر بھیجی گئی ہیں۔ ایسٹ سینٹرل ریلوے کے سی پی آر او راجیش کمار نے 9 افراد کی موت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
ریلوے نے حادثہ کے بعد معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے حق میں 5 لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریلوے کی طرف سے حادثہ کی جانچ کا حکم بھی صادر کر دیا گیا ہے۔
ریلوے کے مطابق مسافروں کے لئے تمام انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ ویشالی کے پولس سپرنٹنڈنٹ مانوجیت سنگھ ڈھلوں نے بتایا کہ 24 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے ہے کہ 8 لاشوں کو نکالا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ سیمانچل ایکسپریس جوگبنی سے دہلی کے آنند وہار آ رہی تھی۔ کچھ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ٹرین میں کافی تعداد میں وہ لوگ موجود تھے جو اسنان کے لئے کمبھ جا رہے تھے۔ حادثہ کے بعد ریلوے کے وزیر نے ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined