وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ دن کورونا وائرس پر ڈاکٹروں سے بات چیت کے دوران جذباتی ہو گئے تھے اور ان کی آنکھیں بھی نم ہو گئی تھیں۔ انھوں نے اس دوران کہا تھا کہ ’’اس کورونا وبا نے ہم سے ہمارے کئی اپنوں کو چھینا ہے۔‘‘ اس تعلق سے کئی طرح کی خبریں سامنے آ چکی ہیں اور اپوزیشن پارٹی لیڈروں نے ان کے آنسوؤں کو کئی طرح سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ اب ایک سابق آئی اے ایس افسر نے پی ایم مودی کے آنسوؤں پر طنز کرتے ہوئے اسے مگرمچھ کے آنسو ٹھہرانے کی کوشش کی ہے۔ دراصل پی ایم مودی کے آنسو دیکھ کر انھیں ’بندر اور مگرمچھ‘ کی کہانی یاد آ گئی اور پھر انھوں نے اس تعلق سے دو ٹوئٹ کر ڈالے۔
Published: undefined
پی ایم مودی کے آنسوؤں پر طنز کے تیر سابق آئی اے ایس افسر سوریہ پرتاپ سنگھ نے چلائے ہیں۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’بندر کا کلیجہ اور مگرمچھ کی کہانی سنی ہے نہ۔ آپ کو بندر سمجھ، پھر سے پیٹھ پر بٹھانے کے لیے ہیں یہ آنسو۔‘‘ ایک دیگر ٹوئٹ میں انھوں نے یہاں تک لکھ دیا کہ ’’اصل میں مگرچھ کی بی بی نے بندر کا کلیجہ لانے کی فرمائش کی تھی، یہ سوچ کر کہ جب بندر اتنی میٹھی، رسیلی جامن کھاتا ہے تو اس کا کلیجہ کتنا میٹھا ہوگا۔ آج کے حالات میں فرق صرف اتنا ہے کہ کلیجہ ’کسی اور‘ کو نہیں، خود کو چاہیے۔‘‘
Published: undefined
سبکدوش آئی اے ایس سوریہ پرتاپ سنگھ کے اس ٹوئٹ کو لے کر سوشل میڈیا پر خوب تبصرے ہو رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا یوزر نے سوریہ پرتاب کے ٹوئٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’2024 آتے آتے پھر سے لوگ ان کی تعریف کرنا شروع کر دیں گے اور ووٹ انھیں کو دیں گے۔‘‘ ایک دیگر یوزر نے لکھا ’’منھ میں رام بغل میں چھری، مودی جی عوام کو لوٹنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز