یوم آزادی کے پیش نظر دہلی سے لے کر کشمیر تک سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ دہلی میں لال قلعہ کے آس پاس کثیر تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ دہلی پولیس نے لال قلعہ کے آس پاس موسٹ وانٹیڈ دہشت گردوں کی تصویر پر مبنی پوسٹر چپکا دیئے ہیں۔ اس پوسٹر میں چھ دہشت گردوں کی تصویر لگی ہوئی ہے۔ پوسٹر میں شامل کی گئیں دہشت گردوں کی تصویر کے ساتھ ساتھ ان کا نام اور پتہ بھی درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
دہلی پولیس نے موسٹ وانٹیڈ دہشت گردوں کی تصویر پر مبنی پوسٹر چسپاں کرنے کے ساتھ یہ اپیل بھی کی ہے کہ اگر کوئی بھی شخص ملک میں ان دہشت گردوں کو دیکھتا ہے تو فوراً پولیس کو مطلع کرے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سبھی چھ دہشت گرد القاعدہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا مقصد ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر یہ سبھی دہشت گرد نہ صرف دہلی بلکہ پورے ملک میں دہشت گردانہ حملہ کر کے بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ ان کا مقصد ماحول کو خراب کرنا اور لوگوں میں ڈر کا ماحول پیدا کرنا ہے۔
Published: undefined
دراصل خفیہ ایجنسیوں کو ایسی جانکاری ملی ہے کہ کسان تحریک کی آڑ میں کچھ شرپسند راجدھانی میں 26 جنوری جیسی حرکت کو انجام دینے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دہشت گرد تنظیم ڈرون کا استعمال بھی کر سکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی پولیس کمشنر نے پہلے ہی ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز