قومی خبریں

بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے محافظوں نے کی ٹول ملازمین کی پٹائی، ویڈیو وائرل

اتر پردیش کے اٹاوا سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رام شنکر کٹھیریا کی موجودگی میں ان کے سیکورٹی گارڈس نے ٹول پلازہ ملازمین کی زبردست پٹائی کی اور انھیں دھمکاتے ہوئے کئی راؤنڈ فائرنگ بھی کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اٹاوا میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر رام شنکر کٹھیریا کے سیکورٹی اہلکاروں نے آگرہ واقع ایک ٹول پلازہ ملازمین کی زبردست پٹائی کر دی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے یہ ظلم رکن پارلیمنٹ کٹھیریا کی موجودگی میں ڈھایا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کٹھیریا کے آدمیوں نے ٹول پلازہ کے پاس فائرنگ بھی کی۔ پورے واقعہ کی شکایت ٹول پلازہ اہلکاروں نے پولس سے کی ہے۔

Published: 06 Jul 2019, 12:10 PM IST

میڈیا میں آ رہی خبروں کے مطابق آگرہ میں 6 جولائی کی علی الصبح رہن کلا ٹول پر غنڈہ گردی دیکھنے کو ملی۔ اِنر رنگ روڈ کے رہن کلا ٹول پر تنازعہ کے بعد کٹھیریا کے سیکورٹی گارڈوں نے وہاں قانون اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔ ان لوگوں نے وہاں پر ٹول ملازمین کی ڈنڈوں سے پٹائی کرنے کے ساتھ ہی ہوائی فارئنگ بھی کی۔ رکن پارلیمنٹ کٹھیریا کے ساتھ چل رہے سیکورٹی اہلکاروں نے بھی ٹول ملازمین کو دہشت میں مبتلا کرنے کے لیے خوب ہنگامہ آرائی کی۔

Published: 06 Jul 2019, 12:10 PM IST

خبروں کے مطابق رکن پارلیمنٹ کٹھیریا چار لگزری گاڑی اور ایک بس کے قافلہ کے ساتھ دہلی سے ایٹاوا جا رہے تھے۔ ٹول اہلکار نے ان کی گاڑی کو چھوڑ کر دیگر گاڑیوں کا ٹول ٹیکس مانگا، اور اسی بات پر سیکورٹی گارڈس نے اس کی پٹائی شروع کر دی۔ ٹول پر باؤنسروں نے جب اس کی مخالفت کی تو رکن پارلیمنٹ کے سیکورٹی اہلکاروں نے وہاں برسرعام فائرنگ کی۔ یہ پورا معاملہ وہاں پر موجود سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔ اس دوران سی سی ٹی وی میں رکن پارلیمنٹ کٹھیریا خود بھی گاڑی سے اتر کر ٹول ملازمین سے بدتمیزی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Published: 06 Jul 2019, 12:10 PM IST

ایک ہندی نیوزی ویب سائٹ کی خبر کے مطابق سیکورٹی گارڈس نے 2 راؤنڈ گولی چلانے کے بعد ان باؤنسروں کو دھمکایا جو کہ ٹول اہلکار کی دفاع کے لیے سامنے آئے تھے۔ اس کے بعد کٹھیریا اور ان کی بیوی نے بھی ٹول اہلکاروں کو پیٹا۔ واقعہ کے بعد ٹول مالک نے تھانہ اعتماد پور میں شکایت کی ہے۔ اس واقعہ میں چار ٹول اہلکاروں کے ساتھ ایک باؤنسر بھی زخمی ہوا ہے۔

Published: 06 Jul 2019, 12:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Jul 2019, 12:10 PM IST