قومی خبریں

ہاتھ بدلے گا حالات، دہلی کی سیکورٹی اب ہوگی کانگریس کی ذمہ داری: ہارون یوسف

ہارون یوسف نے کہا کہ انڈیا اتحاد کی لوک سبھا انتخاب میں جیت کے بعد ملک اور راجدھانی دہلی کے بگڑتے نظامِ قانون و سیکورٹی کی ذمہ داری کانگریس کی ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>ہارون یوسف</p></div>

ہارون یوسف

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: ’’4 جون کو انڈیا اتحاد کی لوک سبھا سیٹوں پر اکثریت سے جیت حاصل کرنے کے بعد ملک اور دہلی کے بگڑتے نظامِ قانون اور سیکورٹی کی ذمہ داری کانگریس کی ہوگی۔’’ یہ بیان دہلی حکومت میں سابق وزیر اور کانگریس میڈیا تشہیر اسٹریٹجی کمیٹی کے چیئرمین ہارون یوسف نے پارٹی دفتر راجیو بھون میں منعقد ایک پریس کانفرنس سے کطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں بی جے پی کی حکومت ملک سمیت راجدھانی دہلی کی سیکورٹی اور نظامِ قانون پر قابو رکھنے میں پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ دہلی کے بگڑتے ماحول میں آج ہر آدمی اپنی سیکورٹی کو لے کر فکرمند ہے، کیونکہ راجدھانی میں خواتین، بزرگوں، چھوٹے بچوں، لڑکیوں کے ساتھ ہو رہے مجرمانہ معاملات میں سینکڑوں فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی حکومت اور وزارت داخلہ کی بے حسی کے سبب دہلی کرائم کیپٹل بن گئی ہے۔

Published: undefined

نامہ نگاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے ہارون یوسف نے کہا کہ کانگریس کے انتخابی منشور ’نیائے سنکلپ پتر‘ میں ’مہیلا نیائے‘ کے حق ’میتری گارنٹی‘ کے تحت خواتین کو تحفظ کی گارنٹی دی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ دہلی میں روزانہ 3 عصمت دری، 4-3 قتل اور تقریباً 15 اغوا کے واقعات ہو رہے ہیں، حتیٰ کہ عدالتی احاطہ تک میں گینگ وار کے واقعات پیش آئے ہیں۔ دسمبر 2023 میں جاری اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں 2022 میں 2.99 لاکھ مجرمانہ معاملے درج ہوئے ہیں جو 5 میٹرو شہروں کے مقابلے میں راجدھانی میں سب سے زیادہ ہے۔ 22-2020 کے خواتین اور بزرگوں سے متعلق جرائم میں 45 فیصد، بچوں کے ساتھ جرائم میں 41 فیصد، اغوا میں 39 فیصد، قتل میں 9 فیصد اور سائبر کرائم میں 313 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

ہارون یوسف نے کہا کہ دہلی میں بڑھتے جرائم پر دہلی پولیس کا کوئی کنٹرول نہیں ہے، کیونکہ راجدھانی میں نظامِ پولیس وی آئی پی سیکورٹی نظام میں زیادہ مصروف ہوتا ہے۔ اس کے باوجود دہلی پولیس میں 13500 عہدے خالی پڑے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا وزارت داخلہ راجدھانی کی سیکورٹی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس میں فوراً بھرتی کا عمل شروع کرے۔ ساتھ ہی کانگریس لیڈر نے کہا کہ انڈیا اتحاد کی حکومت بننے پر ہم فوراً مرکزی حکومت میں خالی پڑے 30 لاکھ عہدوں کو بھریں گے، جس کے تحت دہلی پولیس، سیکورٹی اور دیگر محکموں میں خالی پڑے سبھی عہدے بھرے جائیں گے۔

Published: undefined

پریس کانفرنس میں ہارون یوسف نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی حکومت جرائم پیشوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے، ایسے میں جرائم میں اضافہ تو ہونا ہی ہے۔ بی جے پی ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ کا نعرہ تو دیتی ہے، لیکن کٹھوا، ہاتھرس، اناؤ، لکھیم پوری کھیری جیسے واقعات اور برج بھوشن و ریونّا جیسے درندوں کے خلاف حکومت کوئی کارروائی تک نہیں کرتی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined