اپریل ماہ کے آغاز میں گورکھناتھ مندر پر ہوئے حملے کے بعد اتر پردیش پولیس اور اس کی ایجنسیاں ریاست کے سبھی اہم مندروں کی سیکورٹی بڑھا رہی ہے۔ پولیس، مقامی افسران کے ساتھ بلرامپور میں تلسی رام شکتی پیٹھ، گورکھپور میں گورکھناتھ مندر، دیوی پاٹن، ایودھیا، مرزا پور، متھرا اور وارانسی کے مندروں میں سیکورٹی بڑھائی جا رہی ہے۔ ان سبھی مندروں میں ریڈ، یلو اور گرین زون کو ملا کر سیکورٹی کی تین سطحیں بنائی جائیں گی۔ ریڈ زون کو سیکیور زون کی شکل میں بھی جانا جاتا ہے جہاں ہائی-اینڈ سرویلانس اور سیکورٹی لگائی جائے گی۔ اس کے بعد یلو زون کو سیمی سیکیور زون اور گرین زون کو پبلک زون کی شکل میں جانا جاتا ہے۔
Published: undefined
ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ ایسا انتظام شری کرشن جنم بھومی اور آگرہ میں شاہی عیدگاہ میں بھی کیا گیا ہے۔ اہم مندروں اور تیرتھوں کی سیکورٹی کے لیے سی آر پی ایف کے ذریعہ متھرا اور ایودھیا کے مندروں کی سیکورٹی میں بھی تعاون کیا جا رہا ہے، جب کہ وارانسی مندر کے لیے گجرات میں اکشر دھام مندر جیسی سیکورٹی کا انتظام نافذ کرنے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (نظامِ قانون) پرشانت کمار نے کہا کہ خطرہ کے اندیشہ اور خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر اہم مندروں اور مذہبی مقامات کی سیکورٹی کا آڈت کیا جا رہا ہے اور اسے بہتر بنایا جائے گا۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ 3 اپریل کو آئی آئی ٹی بامبے کے گریجویٹ احمد مرتضیٰ عباسی نے گورکھپور کے گورکھناتھ مندر کے گیٹ پر پی اے سی کے دو جوانوں پر ہنسیا سے حملہ کیا تھا اور مذہبی نعرہ لگاتے ہوئے سنا گیا تھا۔ مرتضیٰ عباسی سے اس وقت پولیس کی پوچھ تاچھ جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined