قومی خبریں

چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ کی دھمکی کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ، فون کرنے والے کی تلاشی جاری

دھمکی آمیز فون کرنے والے شخص کی تلاش جاری ہے اور سیکورٹی میں کسی بھی طرح کی لاپروائی نہ کیے جانے کی بات کہی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چھترپتی شیواجی ٹرمینس پر موجود سیکورٹی اہلکار</p></div>

چھترپتی شیواجی ٹرمینس پر موجود سیکورٹی اہلکار

 

تصویر سوشل میڈیا

ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھمکی آمیز فون آنے کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہو گئی ہیں۔ ایئرپورٹ پر حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں اور آنے جانے والوں کی جانچ میں سختی برتی جا رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دھمکی آمیز فون پیر کی شب تقریباً 10 بجے آیا تھا اور فون کرنے والے نے اپنا نام عرفان احمد شیخ بتایا تھا۔ اس نے فون پر ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی دی اور کہا کہ اس کا تعلق انڈین مجاہدین تنظیم سے ہے۔

Published: undefined

پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کر لیا ہے اور جانچ شروع ہو گئی ہے۔ دھمکی آمیز فون کرنے والے شخص کی تلاش جاری ہے اور سیکورٹی میں کسی بھی طرح کی لاپروائی نہ کیے جانے کی بات کہی جا رہی ہے۔ توجہ طلب بات یہ بھی ہے کہ پیر کی شام میں ہی مہاراشٹر کے ناگپور میں دو اسپتالوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس سلسلے میں دھمکی آمیز فون ناگپور پولیس اسٹیشن کنٹرول روم میں کیا گیا تھا۔ ابھی تک ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، حالانکہ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ممبئی کے اندھیری ایسٹ علاقے کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ داؤدی بوہرا طبقہ کے عربک اکیڈمی کا افتتاح کر سکتے ہیں۔ داؤدی بوہرا طبقہ کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے اس سلسلے میں ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ وہ سیدنا مفضل سیف الدین کے ساتھ اسٹیج شیئر کر سکتے ہیں۔ ممبئی دورہ پر پی ایم مودی ہندوستانی بحریہ کے ممبئی واقع کولابا میں موجود بیس پر بھی جا سکتے ہیں۔ وزیر اعظم کے دورہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے شہر میں 10 فروری تک ڈرون یا کوئی دیگر فلائنگ سرگرمی کرنے پر روک لگا دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined