نوئیڈا انتظامیہ نے دہلی سے ملحق نوئیڈا میں کورونا کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے وہاں 2 جنوری تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوئیڈا انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ 23 دسمبر کو چودھری چرن سنگھ کی یوم پیدائش، 25 دسمبر کو کرسمس اور 31 دسمبر کو نئے سال کے موقع پر نوئیڈا میں زیادہ بھیڑ بڑھ سکتی ہے، جس کی وجہ سے کورونا کے معاملات میں اضافہ کا امکان ہے، اس لئے دفعہ 144 لگانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ادھر ایک طبقہ کا کہنا ہے کہ ان تاریخوں کو وجہ بنا کر دراصل نوئیڈا انتظامیہ کسان تحریک میں بڑھ رہی بھیڑ کو بھی روکنا چاہتی ہے۔ واضح رہے دفعہ 144 نافذ ہونے کے بعد کسی بھی جگہ پر چار سے زیادہ افراد جمع نہیں ہوسکتے۔
Published: undefined
اے بی پی نیوز میں شائع خبر کے مطابق پولیس کمشنر لاء اینڈ آرڈر آشوتوش دویدی نے بتایا ہے کہ کووڈ- 19 کو ایک وبا کے طور پر اعلان کیا جا چکا ہے اور چونکہ اس ماہ میں تین ایسی تاریخیں ہیں جن پر زیادہ لوگ جمع ہوسکتے ہیں اور زیادہ لوگوں کے جمع ہونے سے وبا پھیل سکتی ہے اس لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے تاکہ چار سے زیادہ لوگ ایک جگہ جمع نہ ہوسکیں۔
Published: undefined
دوسری طرف ایک طبقہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دفعہ 144 ان تاریخوں کے قریب نافذ کی جا سکتی تھیں لیکن ’بھارت بند‘ سے پہلے ایسا اعلان کیا جانا اس بات کی جانب بھی اشارہ کرتا ہے کہ کہیں نہ کہیں انتظامیہ کو یہ بھی خدشہ ہے کہ کسان تحریک میں زیادہ لوگ جمع ہو سکتے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے سرکاری اعداد و شمارکے مطابق اس ضلع میں کورونا معاملوں کی کل تعداد 23,458 ہے اور کل اتر پردیش میں نئے معاملوں کی تعداد 1950 تھی جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد ابھی تک7924 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined