قومی خبریں

اجمیر میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک دفعہ 144 نافذ

اجمیر سٹی مجسٹریٹ بھاونا گرگ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ایریا میں صرف سبز پٹاخے بیچنے اور چلانے کی اجازت ہوگی۔ آواز پیدا کرنے والے پٹاخوں کی خرید و فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اجمیر: راجستھان میں اجمیر کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شہر بھاونا گرگ نے تعزیرات ہند 1973 کی دفعہ 144 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے عوامی تحفظ، عوامی امن اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اجمیر میونسپل کارپوریشن علاقے میں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک پٹاخے جلانے یا چھوڑنے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

Published: undefined

یہ حکم آج صبح 6 بجے سے نافذ العمل ہوگا اور 26 اکتوبر کی رات 10 بجے تک نافذ رہے گا۔ اجمیر سٹی مجسٹریٹ بھاونا گرگ نے کہا کہ دیوالی کے تہوار کے موقع پر پٹاخوں کے ذریعے سماج دشمن عناصر کی طرف سے عام زندگی کو خطرہ اور عوامی طاقت کو متاثر کرنے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر ان کو روکنا ضروری تھا۔ میونسپل ایریا میں راستہ چلتے ہوئے پٹاخے جلانا یا آتش بازی کرنے یا جلتا ہوا پٹاخہ چھوڑنے پر مکمل طورپر پابندی رہے گی۔

Published: undefined

اجمیر سٹی مجسٹریٹ بھاونا گرگ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ایریا میں صرف سبز پٹاخے بیچنے اور چلانے کی اجازت ہوگی۔ آواز پیدا کرنے والے پٹاخوں کی خرید و فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ دیوالی کا تہوار امن اور ہم آہنگی کے ساتھ منائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined