پونے: شیوسینا (یو بی ٹی) کے لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ سنجے راؤت نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس کی کامیابی کو ای وی ایم کا مرہونِ منت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی کامیابی اس کی خود کی کامیابی نہیں بلکہ ای وی ایم مشینوں کے ذریعے کی گئی بدعنوانی کی کامیابی ہے۔ اگر ای وی ایم نہ ہو تو بی جے پی کسی معمولی گرام پنچایت کا چناؤ بھی نہیں جیت پائے گی۔
Published: undefined
سنجے راؤت پونے میں جادھور گروپ آف انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے منعقدہ 7ویں یووا سنواد پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’پہلے میں بھی ای وی ایم کا حمایتی تھا لیکن مدھیہ پردیش کے نتیجوں کے بعد مجھے یقین ہو گیا کہ بی جے پی نے ای وی ایم کے ذریعے یقینی طور پر دھاندلی کی ہے، اسی دھاندلی کی وجہ سے اتنی زبردست مخالفت کے باوجود وہ کامیاب ہو گئی۔‘‘ سنجے راؤت نے کہا کہ ’’اگر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو دل میں ڈر رکھ کر سیاست نہیں کی جا سکتی۔ ڈر کو طاق پر رکھے بغیر کوئی سیاست میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ سیاست میں مخالفین کا بھی احترام ہونا چاہئے اور یہ تعلیم ہمیں بالا صاحب ٹھاکرے نے دی تھی۔‘‘
Published: undefined
سنجے راؤت نے کہا کہ ’’موجودہ وقت میں حکمراں محاذ کے ذریعے حزبِ مخالف کو ختم کرنے کی منصوبہ بند کوشش کی جا رہی ہے اور یہ کوشش صرف مہاراشٹر میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں چل رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’میں گزشتہ 22 سال سے ملک کی پارلیمنٹ میں ایک رکن کے طور پر کام کر رہا ہوں لیکن میں یہ بات واضح طور پر کہہ سکتا ہوں کہ گزشتہ 10 سالوں سے جمہوریت کو ختم کیا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ اب جمہوریت کا مندر نہیں رہا، وہاں صرف چیخنا چلانا، ایک دوسرے کا گلا دبانا ہوتا ہے۔‘‘
Published: undefined
سنجے راؤ ت نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔ بدعنوانی بڑھتی جا رہی ہے لیکن اس کے بارے میں بولنے والوں کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ مہاراشٹر کو تباہی کے دلدل میں ڈالنے والے ہی آج اقتدرا میں ہیں۔ ایسے لوگوں پر پھول کیوں برسنا چاہئے؟ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں اقتدار پر قابض لوگ بدعنوان ہیں اور ان کی بدعنوانی سے پورے پورے ملک میں مہاراشٹر شرمشار ہوا ہے۔ شیوسینا ان بدعنوانوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ایک روز قبل جب نتیش کمار این ڈی اے میں شامل ہوئے تھے اس وقت بھی سنجے راؤ ت نے مرکزی حکومت اور بی جے پی پر سخت تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’ایودھیا میں رام ہیں تو بہار میں پلٹورام ہیں اور سب سے بڑی پلٹورام بی جے پی ہے۔‘‘ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں رکاوٹ ڈالنے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی سے سوال کیا تھا کہ ’’آپ راہل گاندھی کی یاترا کیوں روک رہے ہیں؟ اگر آپ کو یقین ہے کہ آنے والے عام انتخابات میں آپ 400 سے زائد سیٹیں جیت جائیں گے تو پھر آپ ڈرتے کیوں ہیں؟‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز