ایک شخص اپنی سابقہ بیوی کی انسٹا ریل دیکھ رہا تھا اورا س کو یہ دیکھنا بہت مہنگا پڑا۔اس کی وجہ سے اس کی دوسری بیوی اس قدر ناراض ہوئی کہ اس نے بلیڈ سے اپنے شوہر کی شرمگاہ کاٹ دی۔نیو ز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق یہ چونکا دینے والا واقعہ آندھرا پردیش کے این ٹی آر ضلع کا ہے۔ واقعے کے بعد اہل خانہ اس شخص کو اسپتال لے گئے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
Published: undefined
ٹائمز آف انڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ متاثرہ آنند بابو (26) کی 6 سال قبل شادی ہوئی تھی تاہم اکثر جھگڑے کے بعد وہ اپنی بیوی سے الگ ہو گیا۔ چار سال پہلے اس نے ورما نامی عورت سے شادی کی تھی۔ تب سے، دونوں این ٹی آر ضلع کے مپلا گاؤں میں رہتے ہیں اور یومیہ اجرت پر کام کر کے اپنی روزی کماتے ہیں۔
Published: undefined
22 جولائی کی صبح ورما نے دیکھا کہ اس کے شوہر آنند بابو موبائل میں مصروف ہیں۔ اس نے قریب جا کر دیکھا کہ شوہر انسٹاگرام پر اپنی سابقہ بیوی کی ویڈیو دیکھ رہا ہے۔ یہ دیکھ کر ورما کا غصہ بڑھ گیا اور اس کے بعد میاں بیوی کے درمیان گرما گرم بحث شروع ہو گئی جو لڑائی تک پہنچ گئی۔ مشتعل بیوی نے شوہر پر بلیڈ سے حملہ کر کے اس کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ دیا۔
Published: undefined
چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ پہنچے اور دیکھا کہ آنند کے جسم سے بہت خون بہہ رہا تھا۔ اسے فوری طور پر نندیگام سرکاری اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں علاج کے لیے وجئے واڑہ ریفر کردیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ آنند کے پرائیویٹ پارٹ پر گہرا زخم ہے۔ ڈاکٹروں نے کٹے ہوئے حصے کو ٹانکے لگا کر جوڑ دیا ہے۔ حالت مستحکم ہونے پر انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined