حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی نے تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں نو تعمیر شدہ دوسرے حج ہاؤس کی عمارت کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت اقلیتوں کی بھلائی کے لیے تمام تراقدامات کررہی ہے اور اقامتی اسکولوں کے ذریعہ معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ محمود علی کے مطابق حکومت بیرون ممالک حصول تعلیم کے لیے بھی اقلیتی طلبہ کومدد فراہم کر رہی ہے۔
Published: undefined
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سدی پیٹ کے ایم ایل اے ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست بھر میں اس وقت 204 مسلم اقلیتی اسکولز کارکرد ہیں۔ اس حج ہاوس کا افتتاح مفتی محمد خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ اور مولانا سید شاہ قبول بادشاہ قادری شطاری کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر مفتی محمد خلیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے اسلام کے رکن فرائض حج کی ادائیگی کے لیے عازمین حج کے کو سہولیات کی فراہمی کو بخوبی انجام دیا جا رہا ہے ا۔نہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں وقف کی جائیدادوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جن وقف جائیدادوں پر ناجائز قبضے ہیں، ان قبضوں کو برخواست کرے کیونکہ اس سے ہونے والی آمدنیسے تلنگانہ کے تمام مسلمانوں کو مفت حج کروایا جاسکتا ہے۔
Published: undefined
مولانا سید شاہ قبول بادشاہ قادری شطاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے دین اسلام آپس میں پیار اور محبت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی ہریش راو بہترین سیاسی لیڈر ہیں جن کے بیانات میں سیکولرازم کی جھلک پائی جاتی ہے۔ انہوں نے ضلع سدی پیٹ کے مسلمانوں کو حج ہاؤس کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اپنے بچوں کو عصریتعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم دلائیں، فاروق حسین ایم ایل سی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت اقلیتوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متعدد اسکیمات پر عمل کررہی ہے۔ ریاست میں اقلیتی اقامتی اسکولس کی کامیابی کے بعد انٹرمیڈیٹ کالج کے قیام کے ذریعہ مستحق طلبہ کو تعلیم دی جا رہی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ 1984 میں چندرشیکھرراؤ نے اپنے آبائی مقام چنتامڑکا میں پہلی مرتبہ 40 مسلم بھائیوں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا تھا ۔وزیراعلی چندرشیکھرراؤ کی ہدایت پر تلنگانہ کی قدیم درسگاہجامعہ نظامیہ کی ترقی کے لئے 14 کروڑ کے لاگت سے آڈیٹوریم کی تعمیرعمل میں لائی جارہی ہے۔سابق وزیر و سدی پیٹ کے رکن اسمبلی ہریش راو نے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ سدی پیٹ حج ہاؤس سے ضلع کے عازمین حج کے لیے ہر سال تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا اور حج ہاؤس کی عمارت میں تنظیم المساجد سدی پیٹ کا دفتر اور طلبہ کے لیے اردو لائبریری، کمپیوٹر سنٹر قائم کیاجائے گا جہاں سے مسلمانوں کے فلاحی کامکئے جائیں گے۔
Published: undefined
ہریش راو نے اس کے فرنیچر کے لیے 5 لاکھ روپے منظور کئے۔ انہوں نے سدی پیٹ اور دوباک اقلیتی اقامتی اسکول میں مستحق طلبہ کا داخلہ دلانے کی بھی خواہش کی۔ ہریش راو نے محمد سلیم صدر نشین ریاست تلنگانہ وقف بورڈ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے یم یل سی فنڈ سے سدی پیٹ حج ہاؤس کی تعمیر میں 2 کروڑ روپے دیئے۔کی اس موقع پر صدر نشین ریاست حج کمیٹی مسیح اللہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی کے ہاتھوں اس سال کے عازمین حج کو تہنیت پیش کی گئی۔قبل ازیں وزیر داخلہ محمد محمود علی کاہریش راو نے اپنے مکان پر استقبال کیا اور پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔ اس موقع پر صدر نشین بلدییا راج نرسو، ضلع اقلیتی بہبود کے عہدیدار جیوارتنم اور گجویل، دوباک، حسن آباد کے مسلمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
Published: undefined
ریاست میں اقلیتی اقامتی اسکولس کی کامیابی کے بعد انٹرمیڈیٹ کالج کے قیام کے ذریعہ مستحق طلبہ کو تعلیم دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1984 میں چندرشیکھرراؤ نے اپنے آبائی مقام چنتامڑکا میں پہلی مرتبہ 40 مسلم بھائیوں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا تھا ۔وزیراعلی چندرشیکھرراؤ کی ہدایت پر تلنگانہ کی قدیم درسگاہجامعہ نظامیہ کی ترقی کے لئے 14 کروڑ کے لاگت سے آڈیٹوریم کی تعمیرعمل میں لائی جارہی ہے۔
Published: undefined
سابق وزیر و سدی پیٹ کے رکن اسمبلی ہریش راو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدی پیٹ حج ہاؤس سے ضلع کے عازمین حج کے لیے ہر سال تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا اور حج ہاؤس کی عمارت میں تنظیم المساجد سدی پیٹ کا دفتر اور طلبہ کے لیے اردو لائبریری، کمپیوٹر سنٹر قائم کیاجائے گا جہاں سے مسلمانوں کے فلاحی کامکئے جائیں گے۔ ہریش راو نے اس کے فرنیچر کے لیے 5 لاکھ روپے منظور کئے۔ انہوں نے سدی پیٹ اور دوباک اقلیتی اقامتی اسکول میں مستحق طلبہ کا داخلہ دلانے کی بھی خواہش کی۔ ہریش راو نے محمد سلیم صدر نشین ریاست تلنگانہ وقف بورڈ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے یم یل سی فنڈ سے سدی پیٹ حج ہاؤس کی تعمیر میں 2 کروڑ روپے دیئے۔کی اس موقع پر صدر نشین ریاست حج کمیٹی مسیح اللہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Published: undefined
وزیر داخلہ محمد محمود علی کے ہاتھوں اس سال کے عازمین حج کو تہنیت پیش کی گئی۔قبل ازیں وزیر داخلہ محمد محمود علی کاہریش راو نے اپنے مکان پر استقبال کیا اور پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔ اس موقع پر صدر نشین بلدییا راج نرسو، ضلع اقلیتی بہبود کے عہدیدار جیوارتنم اور گجویل، دوباک، حسن آباد کے مسلمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined