نئی دہلی: جموں و کشمیر میں دو سال قبل 14 فروری 2019 کو ایک ملی ٹینٹ حملہ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 40 جوانوں کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر آج ملک شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت متعدد سیاسی لیڈران نے شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
Published: undefined
چنئی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں فوج کی ایک تقریب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے پلوامہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہون نے کہا، ’’ہمیں اپنے سلامتی دستوں پر فخر ہے، ان کی بہادری آنے والی نسلوں کو تحریک دے گی۔‘‘
Published: undefined
قبل ازیں، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’پلوامہ حملے میں شہید ہونے والے بہادر فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کے اہل خانہ کو سلام۔ ملک آپ کا مرہون منت ہے۔‘‘
Published: undefined
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا، ’'میں ان بہادر سی آر پی ایف جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے 2019 کے پلوامہ دہشت گرد حملے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ ملک ان کی اس خدمت اور ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے رہیں گے جنھیں اس حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔‘‘
Published: undefined
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ’’میں ان بہادر شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے 2019 میں اس دن پلوامہ کے خوفناک حملے میں اپنی جان گنوا دی۔ ملک ان کی غیر معمولی ہمت اور اعلیٰ قربانی کو کبھی نہیں فراموش کرے گا۔ خیال رہے کہ پلوامہ ضلع میں ملی ٹینٹ تنظیم کے ایک ملی ٹینٹ نے سی آر پی ایف کے جوانوں کے قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں 40 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ حملہ کا الزام جیش محمد تنظیم پر عائد کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined