شیئر مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے والے ادارہ سیبی نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہے جس میں اڈانی گروپ کے خلاف ہنڈن برگ ریسرچ رپورٹ کے الزامات کی جانچ کے لیے مزید 6 ماہ کا وقت مانگا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ رواں سال 2 مارچ کو سپریم کورٹ نے سیبی کو حکم دیا تھا کہ وہ دو ماہ میں ہنڈن برگ کے الزامات کی جانچ مکمل کرے۔ اب جبکہ دو ماہ مکمل ہو گئے ہیں، تو سیبی نے جانچ کے لیے مزید 6 ماہ کا وقت مانگا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی عرضی میں سیبی نے عدالت کو بتایا کہ ہنڈن برگ کے الزامات کے مطابق 12 ایسے مشتبہ ٹرانزیکشن ہیں جن کی جانچ کے لیے 15 ماہ کا وقت درکار ہوگا۔ ایسا اس لیے کیونکہ ٹرانزیکشن بے حد پیچیدہ ہونے کے ساتھ ہی اس میں کئی سَب-ٹرانزیکشن بھی موجود ہیں۔ سیبی کے مطابق جانچ کے دوران کئی گھریلو اور غیر ملکی بینکوں سے مالی ٹرانزیکشن کے اسٹیٹمنٹ کی ضرورت ہوگی۔ 10 سال سے بھی پرانے بینک اسٹیٹمنٹ کی ضرورت ہوگی جسے حاصل کرنے میں وقت لگے گا اور یہ چیلنجنگ بھی ہے۔ سیبی کا کہنا ہے کہ اس کی کوشش ہوگی کہ جانچ کو چھ ماہ میں پورا کر لیا جائے۔
Published: undefined
سیبی نے اپنی عرضی تو سپریم کورٹ میں داخل کر دی ہے، لیکن بڑا سوال یہ ہے کہ عدالت عظمیٰ اس درخواست کو قبول کرتی ہے یا نہیں۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ 2 مارچ کو سپریم کورٹ نے سبکدوش جج اے ایم سپرے کی صدارت میں ماہرین کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی جو اڈانی معاملہ کے سامنے آنے کے بعد سیبی کے ریگولیشنز کو مضبوط کیے جانے پر اپنی سفارشات پیش کرے گا۔ سیبی نے جانکاری دی ہے کہ اس نے اب تک کی گئی جانچ پر مبنی عبوری اسٹیٹس رپورٹ کمیٹی کے حوالے کر دی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اڈانی گروپ کو لے کر ہنڈن برگ ریسرچ کے انکشافات کے بعد سپریم کورٹ میں تین عرضیاں داخل کی گئی تھیں۔ ان میں سے ایک عرضی وشال تیواری نے داخل کی تھی جس میں ہنڈن برگ کے الزامات پر جانچ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دوسری عرضی کانگریس لیڈر جیا ٹھاکر اور تیسری عرضی ایم ایل شرما کے ذریعہ داخل کی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined