اسمبلی انتخابات سے قبل گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی کو ایک زبردست جھٹکا لگا ہے۔ SEBI نے روپانی کے ہندو یونائٹیڈ فیملی (ایچ یو ایف) اکاؤنٹ سمیت 22 اداروں اور اشخاص کو سارنگ کیمیکلس کمپنی کے ساتھ ’تجارت میں ہیر پھیر‘ کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔ سیبی کو جانچ میں پتہ چلا کہ یہ سبھی 22 ادارے اور اکاؤنٹس ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان سبھی پر کل 6.9 کروڑ روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔
وجے روپانی کے ایچ یو ایف پر 15 لاکھ کا جرمانہ لگا ہے۔ سیبی کا کہنا ہے کہ جرمانہ کی رقم ’خلاف ورزی کے مطابق‘ ہے۔ ان 22 نامون میں دو شیئر دلال ہیں جن کے ذریعہ کاروبار کیا گیا تھا۔ ان دونوں سے بھی 8-8 لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ ہیر پھیر والے یہ نام نہاد سودے جنوری 2011 سے جون 2011 کے درمیان کیے گئے تھے۔
Published: undefined
سیبی نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ’’جن اکائیوں کو نوٹس بھیجے گئے ہیں انھوں نے سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بڑی تعداد میں شیئر کا کاروبار شروع کیا تھا۔ جب دوسرے سرمایہ کاروں نے اس فرضی کاروبار سے متوجہ ہو کر اس میں پیسہ لگایا تو گروپ کی کچھ اکائیوں نے بڑھی ہوئی قیمتوں پر شیئروں کی فروخت شروع کر دی۔ اس طرح سے کاروبار کرنا واضح طور پر نامناسب مقصد کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘
سیبی کے ذریعہ بتایا گیا کہ روپانی کے ایچ یو ایف کا پین انتخابی کمیشن کی ویب سائٹ پر ان کے حلف نامے میں دیے گئے پین سے ملتا ہے۔ 27 اکتوبر کو 31 صفحات کے حکم میں جنرل منیجر رچنا آنند نے کہا کہ ’’نوٹس پانے والوں پر خلاف ورزی کا الزام ثابت ہو چکا ہے اور یہ سنگین خلاف ورزی ہے۔ میں مانتی ہوں کہ ان میں سے پہلے سے 20ویں نمبر تک کی اکائیوں پر سیبی قانون کی دفعہ 15 ایچ اے کے تحت جرمانہ لگنا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز