امریکی شارٹ سیلر فرم ہنڈن برگ نے ایک بار پھر رپورٹ جاری کی ہے۔ ہفتہ کو جاری کی گئی نئی رپورٹ میں مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کی چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ پر کئی سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ اب ان الزامات پر سیبی چیئرپرسن کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ہنڈن برگ ریسرچ کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا اور اسے کردار کشی کی کوشش قرار دیا۔
Published: undefined
واضح رہے ایک بار پھر ہنڈ برگ نے ’اڈانی بم‘ پھوڑا ہے، لیکن اس مرتبہ سیبی چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ اس رپورٹ پر کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے لاطینی زبان میں ایک انتہائی دلچسپ تبصرہ بھی کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ شیئر کی ہے اور ساتھ ہی لاطینی زبان میں لکھا ہے ’’(ترجمہ) ان کی حفاظت کون کرے گا؟ گارڈ۔‘‘
Published: undefined
ہنڈن برگ کی تازہ رپورٹ کو دیکھیں تو اس میں بتایا گیا ہے کہ وہسل بلووَر دستاویزات کے مطابق سیبی کی چیئرپرسن مادھبی اور ان کے شوہر کے پاس اڈانی منی سائفننگ اسکینڈل میں استعمال کی گئی غیر واضح آفشور انٹٹی میں شراکت داری تھی۔ ’منی کنٹرول‘ ہنڈن برگ کی اس رپورٹ پر ایک خبر شائع ہوئی ہے جس میں رپورٹ کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ ’’ہم نے پہلے ہی دیکھا تھا کہ اڈانی کو سنگین ریگولیٹری مداخلت کے رِسک کے بغیر کام جاری رکھنے کا پورا بھروسہ ہے۔ اس کی وجہ سیبی چیئرپرسن مادھبی بُچ کے ساتھ اڈانی کا رشتہ ہو سکتا ہے۔‘‘ اس میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’ہمیں یہ نہیں معلوم تھا کہ سیبی کی موجودہ چیئرپرسن اور ان کے شوہر دھول بُچ کے پاس ٹھیک اسی غیر واضح آفشور برموڈا اور ماریشس فنڈ میں چھپا ہوا اسٹیک تھا، جو ونود اڈانی کے ذریعہ استعمال کردہ کمپلیکس اسٹرکچر میں پائے گئے تھے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز