قومی خبریں

اسکول ٹائم میں ڈھائی گھنٹے موبائل استعمال کرنےپر سنبھل کے ڈی ایم نے ٹیچر کو کیا معطل

سنبھل میں جب ڈی ایم ایک سرکاری اسکول کا اچانک معائنہ کرنے پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک ٹیچر نے ساڑھے پانچ گھنٹے کی ڈیوٹی کے دوران تقریباً سوا گھنٹے تک موبائل پر کینڈی کرش گیم کھیلا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ڈی ایم نے یوپی کے سنبھل ضلع کے ایک سرکاری اسکول کا اچانک دورہ کرنےپر پایا  کہ ایک ٹیچر ڈیوٹی کے دوران موبائل گیم کھیل رہا ہے۔ جب ڈی ایم نے ٹیچر کا موبائل فون چیک کیا تو پتہ چلا کہ اسکول ٹائم کے 5.30 گھنٹے کے دوران اس نے ایک گھنٹہ 17 منٹ تک کینڈی کرش کھیلا اور سوشل میڈیا کا بھی استعمال کیا۔ یہی نہیں، جب ڈی ایم نے ٹیچر کے ذریعے چیک کی گئی کاپیوں کو دوبارہ دیکھا تو انہیں چھ صفحات میں 95 غلطیاں نظر آئیں۔ ڈی ایم کی ہدایت پر موبائل پر کینڈی کرش گیم کھیلنے والے ٹیچر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطباق اس دوران جب ڈی ایم نے استاد پریم گوئل کے موبائل کی ہسٹری نکالی تو یہ بات سامنے آئی کہ استاد اسکول کے وقت میں تقریباً دو سے ڈھائی گھنٹے تک موبائل کا استعمال کرتے تھے۔ جس میں کینڈی کرش ساگا گیم ایک گھنٹہ 17 منٹ تک کھیلا گیا۔ 26 منٹ تک فون پر بات ہوئی۔ اس کے علاوہ فیس بک کو 17 منٹ، گوگل کروم 11 منٹ، ایکشن ڈیش 8 منٹ، یوٹیوب 6 منٹ، انسٹاگرام 5 منٹ اور ریڈ الونگ ایپ 3 منٹ تک استعمال کیا گیا۔ ان میں سے صرف ریڈ الونگ (Read Along)ایپ ایک محکمہ سے جڑا ایپ ہے۔

Published: undefined

اس اسکول میں کل 101 طلبہ کا داخلہ ہے، لیکن جب ڈی ایم معائنہ کے لیے پہنچے تو اسکول میں حاضری 50 فیصد سے بھی کم تھی۔ اس دوران وہاں صرف 47 طلبہ موجود تھے۔ تاہم معائنہ کے دوران پانچوں اساتذہ موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined