شمالی ہندوستان میں سردی کا قہر جاری ہے اور بیشتر علاقوں میں سردی اور زبردست کہرے کی وجہ سے زندگی کا نظام درہم برہم نظر آ رہا ہے۔ جموں وکشمیر میں جاری سردیوں کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے گرمائی زون کے اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں مزید توسیع کی ہے۔
Published: undefined
ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق تمام سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کے طلبا کے لئے سرمائی تعطیلات میں 19 جنوری 2024 تک توسیع کی گئی ہے۔قبل ازیں سرد یوں کے پیش نظر جموں کے اسکولوں میں تین بار توسیع کی گئی تھی۔
Published: undefined
نا ساز گار موسمی صورتحال کے باعث حکام نے پہلے ان تعطیلات میں 6 جنوری تک توسیع کی تھی جبکہ سردیوں کے زور کے پیش نظر ان میں مزید اضافہ کرکے ان کو 12 جنوری تک بڑھا دیا گیا تھا۔بعد ازاں 17جنوری تک سرمائی تعطیلات میں توسیع کی گئی ۔قابل ذکر ہے کہ جموں میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جب درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز