قومی خبریں

مدارس سے فارغ علماء و حفاظ دین و دنیا کا سب سے بڑا سرمایہ: مولانا شبیر

مولانا مظاہری نے مدارس سے فارغ طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ لوگ ایک نئی زندگی کی شروعات کرنے جا رہے ہیں۔ چونکہ آپ لوگ قوم کا سرمایہ ہیں، اس لئے معاشرے کے لئے اہم کردار ادا کریں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پرتاپ گڑھ: قرآن کی دولت سے مالا مال حفاظ و عالم دین سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔ قرآن کے حافظ کا بہت بڑا مرتبہ و اللہ کے نزدیک بہت محبوب ہوتا ہے۔ جمعیتہ علماء ہند اتر پردیش کے سکریٹری مولانا شبیر احمد مظاہری یہاں بطور مہمان خصوصی مدرسہ قرآنیہ تنویر العلوم دارا پور کے سالانا دستار بندی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔

Published: undefined

مولانا مظاہری نے کہا کہ مدارس دین کے قلعے ہیں، جن کا ملک کی آزادی سے لے کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ان دینی مدارس پر اب نظر ہے وہ یہاں عصری تعلیم کے نام پر اپنے نظریہ کا نصاب نافظ کرنے میں کوشاں ہے۔ جبکہ زیادہ تر مدارس میں دین کے ساتھ عصری تعلیم کا نظم ہے۔ اللہ تعالی مغرور لوگوں کے غرور کو توڑ دیتا ہے۔ آج ملک جس پرآشوب دور سے گزر رہا ہے، جس سے لوگ بخوبی واقف ہیں۔

Published: undefined

اللہ تعالی کی ذات پر بھروسہ کرکے استقامت و مضبوطی کے ساتھ دین اسلام کی راہ پر گامزن رہیں۔ اللہ تعالی حق کی پیروی کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ قرآنی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور حلال و حرام کے فرق کو سمجھیں۔ انہوں نے مدارس سے فارغ ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ لوگ ایک نئی زندگی کی شرعات کرنے جا رہے ہیں۔ چونکہ آپ لوگ قوم کا سرمایہ ہیں، اس لئے معاشرے کے لئے اہم کردار ادا کریں۔

Published: undefined

قاری سید حبیب احمد باندوی نے فارغین طلبہ کی دستار بندی کرتے ہوئے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا یہاں فارغ ہونے والے طلبہ پر معاشرے کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ وہ یہاں سے جا کر معاشرہ کو دین سے آراستہ کرنے کا کام کریں۔ قرآنی تعلیمات کو اپنی اپنی زندگی کا اہم جزو بنائیں اور اس پر عمل کرنے پر مزید ترجیح دیں۔ انہوں نے والدین و اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا جبکہ جلسے کو مدارس کے اساتذہ وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر فارغین طلبہ کی دستار بندی کی گئی۔جبکہ قرب و جوار سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جلسہ کی نظامت کے فرائض حافظ فروز احمد مدنی نے انجام دیئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined