قومی خبریں

کرناٹک میں ووٹر لسٹ گھوٹالہ معاملے پر کانگریس نے انتخابی کمیشن میں درج کرائی شکایت

شیوکمار نے وزیر سی این اشوناتھ نارائن اور ان کی ٹیم پر سب سے بڑی دھوکہ دہی کرنے کا الزام عائد کیا، ان پر ووٹر آئی ڈی ڈاٹا کا غلط استعمال کرنے اور لاکھوں ووٹروں کے نام کاٹنے کا بھی الزام عائد کیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کانگریس کی کرناٹک یونٹ نے ہفتہ کے روز مبینہ ووٹر لسٹ گھوٹالہ کے تعلق سے بی جے پی کے خلاف انتخابی کمیشن میں شکایت درج کرائی۔ کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار اور اپوزیشن لیڈر سدارمیا نے ووٹر لسٹ سے 27 لاکھ ووٹرس کو ہٹانے کا تجزیہ کرنے کے لیے کہا تھا۔ انھوں نے گزارش کی ہے کہ برسراقتدار بی جے پی نے اپنے فائدے کے لیے ووٹرس کا ڈاٹا چوری کیا ہے۔ بی جے پی کو جہاں بھی جیتنا مشکل ہو رہا ہے، وہ ووٹرس کا ڈاٹا چرانے کے لیے نجی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے۔

Published: undefined

ڈی کے شیوکمار نے الزام عائد کیا کہ ان ایجنسیوں نے انتخابی کمیشن کا ڈاٹا اور پاسورڈ وزیر کو دے دیا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ووٹرس لسٹ کے از سر نو جائزہ کے بہانے غیر قانونی طریقے سے ووٹرس کے ڈاٹا کی چوری کرنے والوں کے خلاف مجرمانہ معاملے اور ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر شیوکمار نے وزیر سی این اشوناتھ نارائن اور ان کی ٹیم پر سب سے بڑی دھوکہ دہی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان پر ووٹر آئی ڈی ڈاٹا کا غلط استعمال کرنے، دھوکہ دہی کر جانکاری جمع کرنے اور لاکھوں ووٹرس کے نام کاٹنے کا بھی الزام لگایا۔ کانگریس لیڈروں نے وزیر اعلیٰ بومئی کے استعفیٰ اور معاملے کی جانچ کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے کرانے کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined