نئی دہلی: کانگریس نے شیڈولڈ کاسٹ شیڈولڈ ٹرائب فرقہ کے لیے بجٹ الاٹمنٹ کم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ حکومت کو ایس سی/ایس ٹی ذیلی منصوبہ بحال کرنا چاہیے تاکہ محروموں کو بھی ترقی کا فائدہ مل سکے۔
Published: undefined
کانگریس کے پی ایل پونیا نے ایوان میں مالی سال 2020-21 کے عام بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے لیکن اس ترقی کا فائدہ ایس سی/ایس ٹی فرقہ کو نہیں مل رہا ہے۔ پہلے ہر وزارت کے الاٹمنٹ میں ذیلی اسکیم کے تحت ایس سی ایس ٹی کے لیے الگ سے الاٹمنٹ ہوتا ہے لیکن حکومت نے اس نظام کو ختم کردیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ایس سی/ایس ٹی کے لیے الاٹمنٹ میں مسلسل کمی کی جارہی ہے۔ سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کی وزارت کے علاوہ کسی دیگر وزارت کے ذریعہ ایس سی/ایس ٹی کے لیے پیسہ خرچ نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس لیے حکومت کو ایس سی/ایس ٹی ذیلی اسکیم کو بہال کردینا چاہیے۔ جس سے محروموں کو بھی ترقی کا فائدہ مل سکے۔
Published: undefined
کانگریس کے رپون بورا نے کہا کہ یہ بجٹ عوام کی امنگوں کو پورا نہیں کررہا ہے۔ حکومت اپنے پرانے وعدے پورے نہیں کررہی ہے اور نئے وعدے کیے جارہے ہیں۔ حکومت کے پاس اسکیموں اور پروگراموں کو پورا کرنے کے لیے کوئی نظم نہیں ہے۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا اعلان پورا ہوتا نہیں دکھائی دے رہا ہے کیوں کہ حکومت کی پالیسیوں سے زرعی لاگت بڑھتی جارہی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے وعدے کر رہی ہے جنہیں پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔ بجٹ میں 27000 کلومیٹر ریل لائن کی بجلی کاری کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ سال صرف چھ ہزار کلومیٹر ریل لائن کی بجلی کاری ہی ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع ختم ہو رہے ہیں۔ نوجوان بے روزگار ہو رہے ہیں۔ حکومت کو نوجوانوں کے اسکل ڈیولپمنٹ پر زور دینا چاہیے لیکن اس کے لئے صرف تین ہزار کروڑ روپے الاٹ کیے گئے، یہ ناکافی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined