نینی تال: اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ہری دوار میں درج فہرست ذات و درج فہرست قبائل ( ایس سی-ایس ٹی) کی زمین کا داخل خارج نہ کرنے کے خلاف دائر مفاد عامہ کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے دو ہفتوں کے اندر اپنا جواب پیش کرنے کو کہا ہے۔ جسٹس آلوک کمار ورما کی یک رکنی بنچ نے پیر کے روز پیر ہری دوار کے رہائشی اشوک کپل کی انتظامیہ کی ہری دوار کی ایس سی اور ایس ٹی برادری کے لوگوں کی جانب سے اپنی زمین کی 143 کرانے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے داخل خارج دائر نہ کئے جانے کے سلسلے میں مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو دو ماہ کے دوران جواب پیش کرنے کو کہا ہے۔
Published: undefined
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے داخل خارج مسترد کرنے کے بدلے میں، متعلقہ لوگوں سے ایک حلف نامہ لیا جارہا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اس زمین کا غلط استعمال نہیں کریں گے، جو غلط ہے اور جب زمین کی 143 کرلی گئی ہے تو داخل خارج کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ دیگر اضلاع میں 143 کرنے کے بعد داخل خارج کیاجارہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined