حصار: ہریانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی یوا مورچہ کے حصار ضلع صدر ارون دت شرما کے خلاف ذات پات کی بنیا د پر گالیاں دینے اور مارپیٹ کے الزام میں مل گیٹ تھانہ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔
Published: undefined
پولیس نے جمعرات کے روز بتایا کہ معاملہ کوشک نگر کے رہنے والے سبھاش چندر کی شکایت پر درج کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا تھا کہ منگل کی شام 4 بجے مرزا چوک کے نزدیک واقع مندر کے باہر بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ضلع صدر گاؤں بالسمند سے تعلق رکھنے والے ارون دت شرما نے انہیں ذات پات کی بنیاد پر گالیاں دیں اور مخالفت کرنے پر مارپیٹ کی۔
Published: undefined
مل گیٹ تھانہ پولیس نے سبھاش چندر کی شکایت پر ارون دت شرما کے خلاف دفعہ 323 اور ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کی دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔ دوسری طرف ارون دت شرما نے رابطہ کرنے پر الزام عائد کیا کہ شكایت کنندہ ان کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش میں ہے اور منگل کو شکایت کنندہ نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جس کی شکایت انہوں نے پولیس میں کی تھی لیکن پولیس نے ان کی شکایت پر معاملہ درج نہیں کیا۔
Published: undefined
معا ملے میں تفتیش کر نے والے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار نے کہا کہ ابھی دونوں فریقوں سے بات کی جانی ہے۔ جانچ کرنے کے بعد ہی معاملے میں کچھ کہا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined