قومی خبریں

سید شبلی منظور ہاویری سیٹ کے کانگریس مبصر مقرر، 'کرناٹک میں بی جے پی کے لیے 40 سیٹیں چھوڑی جائیں گی'

کرناٹک کے انتخابات ملک کے لیے اہم ہیں اور یہ انتخاب بی جے پی کی من مانی، عوام ،غریب دشمن اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس کے زوال کا آغاز ثابت ہوگا

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی کے ساتھ سید شبلی منظور / یو این آئی</p></div>

راہل گاندھی کے ساتھ سید شبلی منظور / یو این آئی

 

نئی دہلی: کرناٹک کے انتخابات ملک کے لیے اہم ہیں اور یہ انتخاب بی جے پی کی من مانی، عوام ،غریب دشمن اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس کے زوال کا آغاز ثابت ہوگا۔ یہ بات کانگریسی لیڈراور سابق نائب صدر کم آرگنائزیشن انچارج، بہار اقلیتی کانگریس سید شبلی منظور نے کرناٹک کے ہاویری اسمبلی حلقہ کے مبصر مقرر کئے جانے کے موقع پر کہی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی 40 فیصد کمیشن والی حکومت نے اپنے دور حکومت میں عوام کے دکھوں کو نظر انداز کر کے انہیں پریشانی میں ڈال دیا ہے اور اپنی ساری توجہ لوٹ کھسوٹ پر مبذول کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی ریاست کرناٹک کا دورہ کریں گے اور مذکورہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے کانگریس امیدواروں، ریاستی اور ضلعی عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ تال میل قائم کرکے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ شبلی منظور کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی محکمہ نے کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے بہتر انتظام کے لیے کرناٹک کے ہاویریاسمبلی حلقہ کے مبصرکی ذمہ داری سونپی ہے۔ اس موقع پر شبلی منظور نے اعلیٰ قیادت بالخصوص اقلیتی محکمہ کے قومی صدر، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ جناب عمران پرتاپ گڑھی کا یہ اہم ذمہ داری دینے پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری اور محنت کے ساتھ نبھائیں گے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined