مارگاو: گوا میں اپوزیشن لیڈر دگمبر کامت نے ہفتہ کو گوا کی مقامی فلموں کے تعلق سے ریاستی حکومت پر نشانہ لگایا اورکہا کہ پرمود ساونت کی قیادت والی حکومت ریاست کی فلموں کو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کے سرکاری کیٹگریز میں شامل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کامت نے کہا کہ گوا کی فلموں کو مناسب درجہ نہ دے کر حکومت نے ان کی توہین کی ہے، جب کہ ریاست کی تفریحی سوسائٹی بھی اس کے لیے ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ 52ویں آئی ایف ایف آئی کی افتتاحی تقریب شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل تک گوا کی انٹرٹینمنٹ سوسائٹی گوا پریمیئر سیکشن کے لیے منتخب فلموں کا اعلان نہیں کر سکی۔ یہ مقامی فلم انڈسٹری کے تئیں بی جے پی حکومت کے سست اور غیر ذمہ دارانہ رویہ کو بے نقاب کرتا ہے۔‘‘
Published: undefined
دگمبر کامت نے الزام لگایا کہ سال 2012 میں جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں آئی ہے، تب سے گوا کی فلموں کو دوسرا درجہ دیا جا رہا ہے، جو بہت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہر سال فلم فیسٹیول میں مقامی فلمیں غیر سرکاری حصے میں دکھائی جاتی ہیں۔ یہ صرف ایک رسمی ہے، جو اپوزیشن کے مطالبے کے بعد ادا کی جاتی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی فلموں کے تعلق سے ریاستی حکومت کو اپنے خیالات واضح کرنا چاہیے۔ ایسا کیوں ہے کہ انٹرٹینمنٹ سوسائٹی کی جانب سے اعلان کردہ مقامی فلمیں آفیشل سیکشن میں نہیں دکھائی جاتی ہیں اور یہ بھی کہ اس سال فیسٹیول میں ان فلموں کی نمائش کے بعد مقامی فلم سازوں کو کیا فائدہ ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز