بی جے پی سے استعفی دینے کے بعد لوک سبھا ایم پی ساوتری بائی پھلے نےگزشتہ روز رمابائی امبیڈکر ریلی کے مقام پر ایک جلسہ عام کے دوران بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آر ایس ایس چلا رہی ہے، ساوتری بائی پھولے نے کہا کہ جب وہ بی جے پی میں تھیں تو انہیں لوک سبھا میں اپنے من کی بات بولنے نہیں دی جاتی تھی، کئی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور آر ایس ایس سربراہ کی طرف سے سننے کو ملتا تھا بھارت رتن بابا صاحب کی طرف سے لکھے گئے آئین کو جلد بدلا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریزرویشن ختم کرنے کی بات ہو رہی ہے، دہلی کے جنتر منتر پر آئین کی کاپیوں کو جلایا گیا، ہم اپنا حق مانگیں گے نہیں بلکہ اب چھین لیں گے۔
ساوتری پھولے نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے وہ ہندوستانی آئین اور ریزرویشن بچانے کے لئے تحریک چلا رہی ہوں جس سے معاشرے کے پسماندہ طبقے، دلت طبقے اور اقلیتی سماج کو انصاف مل سکے۔
Published: 24 Dec 2018, 11:09 AM IST
انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے آئین میں دیئے گئے ریزرویشن کو پوری طرح لاگو کرنے کا مطالبہ کرتی آ رہی ہوں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو چوکیدار نہیں بلکہ ساجھیداربتایا ہے۔
بتا دیں، ساوتری بائی پھلے نے حال ہی میں بی جے پی کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دیا ہے، بی جے پی سے استعفی دینے کے بعد انہوں نے پی ایم مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ 'چوکیدار کی ناک کے نیچے غریبوں کا پیسہ لوٹا جا رہا ہے، بی جے پی اور آر ایس ایس سماج کو بانٹنے اور آئین کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Published: 24 Dec 2018, 11:09 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Dec 2018, 11:09 AM IST