ایک طرف کانگریس ونایک دامودر ساورکر کو ’معافی ویر‘ کہہ کر بلاتی ہے، اور دوسری طرف ہندوتوا کی علمبردار پارٹیاں ساورکر کو محب وطن ٹھہراتی ہیں۔ اب مہاراشٹر حکومت نے ایک ایسا اعلان کیا ہے جس پر تنازعہ ہونا لازمی ہے۔ دراصل مہاراشٹر حکومت نے ساورکر کے یومِ پیدائش کو ’سوتنترویر گورو دیوس‘ (یومِ فخر) کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ وی ڈی ساورکر کے یومِ پیدائش پر سوتنترویر گورو دیوس منانے کی تجویز کابینہ وزیر ادے سامنت نے پیش کی تھی، جسے حکومت کی منظوری مل گئی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بتایا کہ ساورکر کے یوم پیدائش کو سوتنترویر گورو دیوس کی شکل میں منایا جائے گا اور ان کے نظریات کو پھیلانے و مشتہر کرنے کے مقصد سے حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
Published: undefined
ریاستی حکومت کے ذریعہ تجویز کو منظوری ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ دفتر سے ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’سوتنتر ویر ساورکر کے جنم دن (28 مئی) کو ’سوتنترویر گورو دِن‘ کے طور پر منایا جانے والا ہے۔ ملک کی آزادی کے لیے ساورکر کا تعاون بے حد اہم ہے۔ ان کے نظریات کی تشہیر کے لیے مختلف پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز