ناسک: مہاتما گاندھی کے قتل معاملے میں ساورکر کو بچایا گیا۔ یہ الزام مہاتماگاندھی کے پوتے تشار گاندھی نے ساورکر کے شہر ناسک میں لگایا ہے۔
Published: 29 Aug 2019, 8:00 AM IST
تشار گاندھی ناسک میں پرشورام سائیکھیڑکر آڈیٹوریم میں ڈاکٹر نریندر دابھولکر کے نظریات پر منعقدہ کانفرنس میں ’مہاتما گاندھی سے گوری لنکیش تک، سیاسی قتل کے سناتنی سچ‘ کے عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے قتل میں جو طریقہ کار استعمال کیا گیا تھا، وہی طریقہ کار ڈاکٹر نریندر دابھولکر، گوند پانسارے، کلبرگی اور گوری لنکیش کے قتل میں بھی استعمال کیا گیا۔
Published: 29 Aug 2019, 8:00 AM IST
انہوں نے کہا کہ ناتھورام گوڈسے نے برقع پہن کر باپو کو گولی مارنے کی پلاننگ کی تھی، لیکن برقع پہن کر دو بار کی کوششوں کے باوجود وہ ٹھیک سے چل نہیں سکا اور پستول رکھنے کے لئے اسے جیب کی ضرورت تھی، جو برقع میں نہیں تھی۔ تشار گاندھی نے کہا کہ آج کل بہت سے لوگوں کو یہ دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ کیا آپ کو دابھولکر بننا ہے؟ مارننگ واک کے لئے آپ جاتے ہیں کیا؟ اس طرح کی دھمکیاں اور اس طرح کے سوالات مجھ سے بھی کئی بار کیے گئے۔
Published: 29 Aug 2019, 8:00 AM IST
تشار گاندھی نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ مہاتما گاندھی کے قتل کی ٹھیک طریقے سے تفتیش نہیں ہوئی، اس لئے اس معاملے کی ازسرِ نوتفتیش کے مطالبے پر مبنی عرضداشت سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوپاک کی تقسیم کے وقت مہاتما گاندھی سے پوچھا تک نہیں گیا تھا، لیکن مہاتما گاندھی کی بلی چڑھا دی گئی۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر کیا وجہ تھی کہ ناتھورام کو ہتھیار فراہم کرنے والے کو چھوڑ دیا گیا۔
Published: 29 Aug 2019, 8:00 AM IST
تشارگاندھی نے کہا کہ ناتھورام گوڈسے کچھ نظریات کا بلی چڑھا تھا، اس کا دفاع نہیں کیا گیا، لیکن ساورکر کا دفاع بہت مضبوطی کے ساتھ کیا گیا۔ مہاتماگاندھی کے قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران دفاعی وکلاء نے تمام قانونی نکات صرف اور صرف ساورکر کی دفاع میں استعمال کیے اور ناتھورام و دیگر کسی بھی ملزم کا کوئی دفاع نہیں کیا گیا۔
Published: 29 Aug 2019, 8:00 AM IST
انہوں نے کہا کہ مہاتماگاندھی کے قتل کی سازش میں ساورکر کی شمولیت کا حوالہ کپور کمیشن کی رپورٹ میں موجود ہے۔ تشار گاندھی نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے قتل کی تفتیش ٹھیک طریقے سے نہیں ہوئی، اس لئے اس کی ازسرِ نو تفتیش کی جائے۔ اس تعلق سے عرضداشت گزشتہ سال سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے۔
Published: 29 Aug 2019, 8:00 AM IST
تشار گاندھی کی تقریر اس لنک پر مکمل سنی جاسکتی ہے
Published: 29 Aug 2019, 8:00 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Aug 2019, 8:00 AM IST