قومی خبریں

تہواروں کے دوران دہلی پولیس کا حکم ہندوؤں کے عقیدے کے خلاف: سوربھ بھاردواج

دہلی پولیس نے تہواروں کے دوران ایک نیا قانون نافذ کیا ہے جس کے تحت 5 سے زیادہ لوگ جمع ہونے پر کارروائی کی جا سکتی ہے

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی پولیس نے نئے قانون کو دہلی کے کئی علاقوں میں اگلے 6 دنوں تک نافذ کر دیا ہے۔ اس کے مطابق اگر 5 افراد ایک ساتھ جاتے ہوئے پائے گئے تو پولیس ان کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔ ان مقامات پر احتجاج پر مکمل پابندی ہوگی۔ دراصل، دہلی پولیس نے وقف بورڈ ترمیمی بل، عیدگاہ کے معاملے اور دو ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔ لیکن دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے تہواروں کے دوران پولیس کے اس قدم کو لے کر پولیس اور لیفٹیننٹ گورنر پر سوال اٹھائے ہیں۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق دہلی کے شہری ترقی کے وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی پولیس کا ایک تغلقی حکم نامہ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں پولیس نے کہا ہے کہ دہلی میں اگلے چند دنوں تک اگر 5 افراد ایک ساتھ جاتے ہوئے پائے گئے تو پولیس ان کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت پولیس نے یہ تغلقی فرمان جاری کیا ہے۔

Published: undefined

وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ اس حکم نامے کے مطابق اگر کسی بھی جگہ پانچ سے زیادہ لوگ ایک ساتھ پائے گئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ملک بھر میں 3 تاریخ سے ہندو تہوار شروع ہونے جا رہے ہیں اور ایسے میں دہلی پولیس کا یہ حکم ہندوؤں کے عقیدے کے خلاف ہے۔

Published: undefined

سوربھ بھاردواج نے کہا کہ 3 تاریخ سے نوراتری شروع ہونے والی ہے، لوگ گھروں سے باہر نکلیں گے، خریداری کے لیے بازار جائیں گے۔ پوجا کے لیے اپنے پورے خاندان کے ساتھ مندروں میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص دہلی میں رہتا ہے وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ نوراتری کے دوران مختلف مقامات پر بھنڈاروں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، دہلی کی کوئی کالونی ایسی نہیں ہوگی جہاں جاگرن یا ماتا کی چوکی نہ ہوتی ہو۔

Published: undefined

دہلی میں مختلف مقامات پر رام لیلا کا انعقاد کیا جائے گا، درگا پوجا کا اہتمام کیا جائے گا، ڈانڈیا پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ رام لیلا اور درگا پوجا کو دیکھنے اور ان میں حصہ لینے سینکڑوں لوگ آتے ہیں۔ آج دہلی کے ہر فرد کے ذہن میں ایک سوال ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت پولیس نے یہ حکم کیوں جاری کیا؟

Published: undefined

سوربھ بھاردواج نے کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ دہلی کی امن و امان کی صورتحال کو لیفٹیننٹ گورنر سنبھال نہیں پارہے ہیں۔ وزیر سوربھ بھاردواج نے میڈیا کے ذریعہ سے مرکز سے  اپیل کی کہ وہ اپنے منتخب کردہ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کا فوری طور پر استعفیٰ لیں اور انہیں دہلی سے گجرات واپس بھیج دے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined